انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 363

انوار العلوم جلد ۵ اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب اور قرآن کریم کے اثر کا نقص اس دلیل سے اس طرح ثابت نہیں ہو تا جس طرح کہ ویدوں کے اثر کا نفس - معلوم نہیں پروفیسر صاحب ان دونوں راہوں میں سے کونسی راہ اختیار کریں۔مگر میں ان کو یہی مشورہ دونگا کہ جو سچی بات ہے وہ اسی کو قبول کر لیں کیونکہ آریہ سماج کے نیموں میں سے ایک یہ نیم بھی ہے کہ ستیہ کا گرہن کرنا اور استیہ کا چھوڑنا۔اور سچی بات یہی ہے کہ یہ دلیل جو انھوں نے پیش کی تھی دلیل ہی نہیں ہے بلکہ ایک چٹکلہ ہے جو جہلاء کو خوش کرنے کے لئے پیش کیا جا سکتا ہے۔اور میں اُن سے امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ اس قسم کے دلائل کو پیش نہ کیا کریں گے اور ایسے دلائل کو پیش کر کے ویدک مت کی صداقت کو ثابت کرنے کی کوشش کرینگے جو تنقید کو برداشت کر سکیں یا کم سے کم اس طرح بالبداہت باطل اور بے اصل نہ ہوں۔بعض لوگوں کے کسی عقیدہ کے انکار کرنے کی وجوہات گو یہ جوابات جوئیں نے دیئے ہیں الزامی جوابات ہیں لیکن پروفیسر صاحب کے پیش کردہ دلائل کا جواب الزامی کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔انھوں نے اپنے دعویٰ کی کوئی دلیل دی ہو تو اُسے رد کیا جائے جن لوگوں کے اقوال انھوں نے نقل کئے ہیں ان کے دعووں کی بھی کوئی دلیل نہیں دی۔پس ان پر بھی اس مضمون میں بحث نہیں کی جاسکتی۔ہاں میں اس دلیل کے متعلق جو پروفیسر صاحب نے پیش کی ہے ان کی توجہ منعطف کرانی چاہتا ہوں۔پروفیسر صاحب کو یاد رہنا چاہئے کہ کسی خیال یا عقیدہ کو بعض لوگوں کا نہ ماننا اس کے جھوٹے ہونے کی علامت نہیں ہوتا۔لوگوں کا انکار ہمیشہ اس عقیدہ کے جھوٹا ہونے کا شاہد نہیں ہوتا بلکہ اس کی کئی وجوہ ہوتی ہیں۔کبھی لوگوں کا انکار اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ گو وہ بات جس کا انکار کیا جاتا ہے سچی پہلی وجہ تھی مگر اس کے پیش کرنے والے قابل لوگ نہ تھے پس اس کے حکمروں نے اپنی چکنی چپڑی باتوں سے لوگوں کو پھیلا لیا اور وہ منکر ہو گئے۔چنانچہ پروفیسر صاحب اس امر کو تسلیم کرینگے کہ ان کے عقیدہ کے مطابق دیدگ توحید پچھلے زمانہ میں ہندوستان سے اسی طرح مٹی تھی۔پنڈت دیا نند حب سے پہلے ہندوستان میں بت پرستی ہی ہندوؤں کا شعار تھا۔پنڈت صاحب نے ہندوؤں میں ایک ایسی جماعت قائم کی جو ایک طرف بتوں سے بیزار تھی تو دوسری طرف الہام کی بھی قائل تھی۔پنڈت صاحب کا یہ بھی عقیدہ تھا اور سب آریوں کا عقیدہ ہے کہ ویدوں میں توحید ہی کی تعلیم ہے اور پہلے