انوارالعلوم (جلد 5) — Page 17
انوار العلوم جلد ۵ 14 قیام توحید کیلئے غیرت کے لئے جان دینے کو تیار ہے۔ کم از کم میں تو اپنے اندر یہ شرح صدر پاتا ہوں کہ اگر گورنمنٹ کے لئے پاتا کہ اگر کے لئے مجھے جان دینا پڑے تو میں خوشی سے دوں مگر باوجود اس کے ہم ان کے مذہب کے دشمن ہیں زیادان ہمیں کہتے ہیں کہ ہم خوشامدی ہیں۔ مگر ہم علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہم سے بڑھ کر دنیا میں عیسائیت کا کوئی دشمن نہیں ۔ میں نے ایک دفعہ وائسرائے کو لکھا تھا کہ ہماری حالت اور دوسروں کی حالت میں اور فرق ہے۔ ان کو آپ کے مذہب سے عناد نہیں ۔ اگر وہ وفادار ہوں تو ہو سکتے ہیں۔ ہم لوگ عیسائی مذہب کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ مگر با وجود اس کے برٹش گورنمنٹ کے سب سے زیادہ وفادار ہیں۔ جس کا ثبوت ہر دفعہ اور ہمیشہ انشاء اللہ ملے گا پس ہماری وفاداری دوسروں سے زیادہ قیمتی ہے۔ تو حقیقت یہ ہے کہ مذہبی حیثیت میں دنیا میں عیسائیت اور احمدیت جمع نہیں ہو سکتے جب تک دنیا میں ایک بھی عیسائی ہے یا غیر مذہب کا انسان ہے کوئی سچا احمدی تبلیغ کرنے سے باز نہیں رہ سکتا ۔ عیسائیت کے سب سے بڑے مرکز پر ہمارا حملہ یورپ کی تمام اقوام میں سے انگلستان کے به لوگوں کو نذہب کا بہت خیال ہے۔ دنیا میں جس قدر عیسائی مذہب انگلستان کے ذریعہ پھیلا ہے اس کے مقابلہ میں دوسرے ممالک کے ذریعہ بہت کم عیسائیت کی تبلیغ ہوئی ہے ۔ امریکہ کی آبادی بھی آدھی سے زیادہ انگریز ہے۔ چین، جاپان اور افریقہ وغیرہ ملکوں میں کروڑوں اور ہندوستان میں لاکھوں لوگ انگریزوں کے ذریعہ عیسائیت میں داخل ہوئے ہیں۔ پس انگلستان جو عیسائیت کا گڑھ ہے ۔ اس پر ہم نے حملہ کیا ہے یعنی ہمارے مبلغ وہاں پہنچے ہیں۔ ہمارے حملے لوہے کی تلوار سے نہیں بلکہ دلائل کی تلوار سے ہیں۔ وہ ہمار سے مذہبی مخالفوں کا قلعہ ہے۔ وہاں ہم نے سپاہی بھیجے ہیں۔ ان کے لئے سامان کی ضرورت ہے۔ سامان میں سب سے پہلے قلعہ کے مقابلہ میں قلعہ ہی ہونا چاہئے۔ یہ قاعدہ ہے کہ مورچہ کے مقابلہ میں جب تک مورچہ نہ ہو تو کامیاب مقابلہ نہیں ہو سکتا ۔ جو فوج میدان میں ہو وہ مورچہ بند فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس بات کو مد نظر رکھ کر ہمارے مبلغوں نے وہاں مسجد بنانے کی تحریک بارہا کی ہے اور مذہب کا قلعہ مسجد ہی ہوتی ہے جس کے مناروں سے پانچ وقت اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کے ساتھ اہل باطل پر گولے پھینکے جاتے ہیں۔ ہماری جماعت کی غیرت کا ثبوت پس ہمارے ملوں نے مسجد کے لئے اصرار کیا ہے جب نے مسجد کے کیا کا سپاہی وہاں موجود ہیں اور ہم وہاں فتح حاصل کرنا چاہتے ہں تو