انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 284

انوار رافع ۲۸۴ اسلام اور حریت و مساوات عیسائی حکومتوں کا منشاء سوال : کیا ان عیسائی حکومتوں کا منشار حقیقی یہ نہیں ہے که مسلمان حکومتوں کو تباہ کر کے ان کی جگہ عیسائی حکومتیں قائم کر لی جائیں ؟ جواب :- دل کا حال تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے مگر موجودہ عیسائی حکومتیں کسی کو زبر دستی عیسائی نہیں بناتیں اور اگر آپ کا یہ منشاء ہے کہ مسلمان حکومتوں کی جگہ ایسی حکومتیں قائم ہو رہی ہیں جو عیسائی ہیں۔گوجرہ دوسروں کو عیسائی نہ بناویں تو یہ بات تو ظاہر ہی ہے۔اس کے پوچھنے کی کوئی وجہ مجھے معلوم نہیں ہوئی۔خلیفہ وقت کی غیرت کا تقاضا سوال مذاہد کیا آپ کا دعوی امام وقت ہونے کا نہیں ہے ؟ اگر ہے تو کیا آپ کی غیرت کا یہی تقاضا ہے کہ آپ یہ سب مظالم اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھیں اور ٹس سے مس نہ ہوں ہا جواب : بے شک میرا دعویٰ خلیفہ وقت ہونے کے لحاظ سے امام وقت ہونے کا بھی ہے اور فی الواقع میری غیرت اس بات کا تقاضا نہیں کرتی کہ میں ان سب مظالم کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھوں جو لوگ کر رہے ہیں اور ان کے مٹانے کی کوئی کوشش نہ کروں۔مگر میں صرف ان ہی مظالم کو نا پسند نہیں کرتا جو عیسائی ہندوؤں یا مسلمانوں پر کریں بلکہ ان مظالم کو بھی نا پسند کرتا ہوں جو ہندو مسلمانوں پر یا مسلمان ہندوؤں پر یا دونوں عیسائیوں پر کریں۔یا خود مسلمان ایسے افعال کا ارتکاب جو موجب فساد ہوں اپنے بھائیوں پر کریں۔اشاعت اسلام کیا ہے سوال !! :- کیا اشاعت اسلام صرف اسی کا نام ہے کہ ایک سال میں دو چار مسلمان بنائے۔کیا اشاعت اسلام صرف THEORETICAL ہے PRACTICAL نہیں ؟ جواب :- اشاعت اسلام صرف اسی کا نام نہیں کہ سال میں دو چار سلمان بنائے جائیں بلکہ اس کا نام بھی نہیں کہ دو چار چھوڑ ایک کو ہی مسلمان بنایا جائے۔بلکہ اشاعت اسلام نام ہے اپنے عقائد کو دوسروں تک پہنچا دینے کا خواہ ایک آدمی بھی انہیں نہ مانے۔منوانا یا نہ منوانا اس کا کام ہے ہو قلوب پر تصرف رکھتا ہے اور ماننا یا نہ ماننا اس کا کام ہے جس کے سامنے ہم بات پیش کرتے ہیں۔ہمارا کام صرف اتنا ہی ہے اور ہمارے آقا ور اپنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی صرف اتنا ہی کام تھا کہ حق بات لوگوں تک بطریق احسن پہنچا دیں۔لوگوں کو منوانا ہمارا کام نہیں۔