انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 283

انوار العلوم جلد ۵ YAP اسلام اور حریت و مساوات ایسا نہ ہو کہ اس کے کمائے ہوئے مال پر ہلہ اس کی اجازت یا بلا اس سے خریدو فروخت کے قبضہ کرلے۔سوال ہے : کیا اسلام حریت و مساوات کا علم بردار ہونے اسلام میں حریت و مساوات کا مدعی ہے یا نہیں ؟ اس سوال کا جواب چوتھے سوال کے نیچے آجاتا ہے۔ے نبی کریم کے خلفاء کا مشن ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ل ل وی کے خام رضوان ان عظیم کا مشن نہیں کہ وہ دنیا میں حریت و مساوات کے قائم کرنے کے لئے ہر طرح کی ممکن جد وجہد کریں ؟ جواب۔اگر حرمیت و مساوات کی کوئی ایسی تعریف ہے جو اسلام کے احکام کے نیچے آجاتی ہے اور جو کسی اور اسلامی حکم کے مخالف نہیں پڑتی تو پھر اس کی تلقین کرنا خلفاء اسلام کا فرض ہے۔مگر یہ بھی ان کا فرض ہے کہ جو بڑے کام ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ کریں اور جو چھوٹے ہوں ان کی طرف کم۔سوال ہے کیا امام وقت کا یہ فرض نہیں کہ دنیا کی چھوٹی چھوٹی قوموں امام وقت کا فرض کو ظالموں کی دستبرد سے بچانے کے لئے آئینی طور پر جد وجہد کرے اور انہیں آزادی اور شہری حقوق دلانے میں کوشاں ہو ؟ جواب۔امام وقت کا یہ فرض ہے کہ دنیا کی چھوٹی اور بڑی ، زبر دست اور کمزور تمام قوموں کو نہ کہ صرف چھوٹی قوم کو ہی ظالموں کی دستبرد سے بچانے کے لئے بہترین ذرائع کو استعمال میں لاوے اور بہترین ذریعہ یہی ہے کہ انہیں بچے مذہب کی طرف بلائے۔اس کے بعد نہ ظالم ظالم رہ سکتا ہے نہ مظلوم مظلوم رہ سکتا ہے۔یوروپین حکومتیں اور چھوٹی تو میں سوال یہ کیا آج یورپ کی دو ایک ظالم و جابر حکومتیں استبدا دانہ طور پر چھوٹی چھوٹی آزاد قوموں کی آزادی نہیں چھین رہی ہیں ؟ کیا وہ ملک گیری کی ہوس میں ان کو بالکل نکل نہیں چکی ہیں ؟ جواب :۔بے شک یورپ کی بعض طاقتوں نے دوسرے ممالک پر قبضہ کیا ہوا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے آباء مسلمان کہلانے والے ہندوستان میں کس طرح آئے تھے ؟ اگر ان کا ہندوستان پر قبضہ کر لینا جائز تھا تو آج انگریزوں کا اس پر قبضہ کیوں نا جائز ہوگیا ؟ کیا ہند و خود انہیں جلانے گئے تھے ، پس کسی غیر مک پر مجرد قبضہ کر لیا برا نہیں کہلا سکتا۔اسے برا قرار دینے کی کچھ شرائط لگانی پڑیں گی۔جب تک وہ شرائط مجھے معلوم نہ ہوں میں پورا جواب نہیں دے سکتا۔