انوارالعلوم (جلد 5) — Page 130
انوار العلوم جلد ۵ خاتم النبین کی شان کا اظہار بھی گھٹاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو ۶۳ سال کی عمر میں فوت ہو چکے ہیں لیکن حضرت مسیح کو خدا تعالیٰ نے آج تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے اور صاف بات ہے کہ اسی چیز کو سنبھال کر رکھا جاتا ہے جو اعلیٰ ہو۔پھر کہا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت جب بگڑ جائے گی تو اصلاح کے لئے موسوی سلسلہ کا رسول حضرت مینتی آئیں گے۔حالانکہ ان کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو میری اتباع کرتے۔دالیواقیت والجواهر موند امام عبدالوہاب شعرانی جلد سفر ۲ مطبوعہ مصر ۱۳۱۲ ) تعجب ہے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی امت کی اصلاح کا حضرت عینی پر انحصار رکھنے والوں کو غیرت بھی نہیں آتی۔جن لوگوں میں غیرت ہوتی ہے وہ کبھی پسند نہیں کرتے کہ دوسروں سے مدد لیں۔عمان ایک چھوٹی سی ریاست ہے اس میں جب ایک دفعہ بغاوت ہوئی تو ہندوستان سے تار دیا گیا کہ اگر ضرورت ہو تو ہم مدد دیں۔اس کا جواب اس ریاست کے سلطان نے یہ دیا کہ جب یک ہم میں جان ہے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت نہیں۔تو ہر ایک شخص جو غیرت رکھتا ہے وہ کسی دوسرے سے امداد کا متمنی نہیں ہوتا مگر مسلمان کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی اصلاح حضرت مسیح آکر کریں گئے۔حیات مسیح کے عقیدہ سے اسلام پر حملہ پر رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم ک وفات یافته در حضرت مسیح کو زندہ ماننے سے اسلام پر ایسا خطر ناک حملہ ہوتا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور حملہ نہیں ہو سکتا۔چنانچہ عیسائیوں کی طرف سے بیسیوں ٹریکٹ اسی بات کے متعلق شائع ہوتے رہتے ہیں کہ مردہ اچھا ہوتا ہے یا وہ جو زندہ آسمان پر موجود ہو۔چونکہ حضرت مسیح زندہ ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اس سے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح کا در جیران سے بڑا ہے۔اسی بات کو پیش کر کے عیسائی لاکھوں کی تعداد میں ٹریکیٹ شائع کرتے رہتے ہیں اور مسلمانوں میں سے ایک بھی نہیں جو ان کا کوئی معقول جواب دے سکے۔اس وقت پتہ لگتا ہے کہ وہی عقیدہ درست ہے جو حضرت مرزا صاحب نے پیش کیا ہے کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے ہیں۔ہم نے عیسائیوں کے اس قسم کے ٹرکیٹوں کے جواب اس لئے نہ دیئے کہ دیکھیں حضرت مسیح کو زندہ ماننے والے کیا جواب دیتے ہیں۔آخر ہمارے پاس مسلمانوں کی طرف سے خطوط آئے کہ آپ لوگ کیوں ان کا جواب نہیں دیتے جس سے ثابت ہو گیا کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور وہ لوگ جو حضرت مسیح کو زندہ مانتے ہیں کوئی جواب نہیں سکتے۔کوئی کہ سکتا ہے کہ کیا خدا تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ حضرت مسیح کو زندہ آسمان پر اُٹھا لے۔ہم کہتے ہیں خدا تعالیٰ قادر ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ خدا نے ایسا کیا یا نہیں ؟ ہم پوچھتے ہیں۔کیا خدا قادر