انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 103

انوار العلوم جلد ۵ ۱۰۳ تقریر سیالکوٹ تقریر سیالکوٹ جو حضرت فضل عمر خلیفہ مسیح الثانی نے اپریل ۱۹۲۰ء کو بمقام سیالکوٹ ایک پبلک جلسہ می فرمائی أَشْهَدُ ان أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُهُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَهُ فرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُهُ وَلَا الضَّالِّينَ ) ( الفاتحة ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن کی طرف تمام مسلمان کہلانے زمانہ بعثت نبوی کیتا ہوں کہ اپنے والے لوگ خواہ وہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں وہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک ایسے زمانہ میں مبعوث ہوئے تھے کہ اس سے تیرہ سوسال پہلے ایک ایسے زمانہ میں مبعوث تھے زمانہ کی نسبت آپ کے دوست و دشمن سب اقرار کرتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر تاریک زمانہ تاریخ میں نہیں پایا جاتا۔ وہ زمانہ تاریکی اور جہالت ، بے دینی اور خدا تعالیٰ سے دوری کے لحاظ سے تمام گذشتہ زمانوں سے بڑھا ہوا تھا ۔ ہر مذہب اور ہر ملت میں ایسا اختلال اور کمزوری واقع ہو گئی تھی کہ علاوہ اس بات کے کہ کون سا مذہب سچا ہے اور کون سا جھوٹا ۔ اخلاقی طور پر ہر ایک مذہب کے مدعی ایسے گر گئے تھے