انوارالعلوم (جلد 5) — Page 91
انوار العلوم جلد ۵ ۹۱ جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں اور خیال کریں کہ چونکہ انکے نام کے ساتھ امیر یا سیکرٹری یا محاسب یا امین یا اور کوئی نام لگ گیا ہے اس لئے وہ اور بھی گر کر رہیں۔ تاکہ دوسرے لوگوں کو یہ خیال نہ پیدا ہو کہ اس کی وجہ سے ان میں تکبر پیدا ہو گیا ہے ۔ دیکھو! اسلامی مساوات کی بھی کیا شان ہے۔ ایک طرف تو اسلامی مساوات کی شان ایک شخص کو بڑھا کر درجہ پر پہنا دیا کہ ہر ایک کو جو اس کے ماتحت کیا گیا ہے اس کے احکام کی اطاعت کرنی چاہئے اور اگر کوئی نہیں کرتا تو خداتعالی کے نزدیک گنہگار ہے اور دوسری طرف معاملات میں اس کو اتنا نیچے لاتا ہے کہ کہتا ہے اسے غریب سے غریب انسان کی بھی عزت اور توقیر کرنی ہوگی ۔ اور اس کا قدرتی درجہ جس سے وہ عام طور پر فائدہ اُٹھاتا ہے۔ مثلاً یہ کہ وہ امیر ہے اور اس وجہ سے اس کی خاص پوزیشن ہے۔ اس کو بھی چھڑا دیتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا واقعہ ہے۔ ایک شخص ان کے پاس آتا ہے اور آکر کہتا ہے کہ اسے عمر امیری بڑی ذلت کی گئی ۔ انھوں نے پوچھا کس نے کی۔ اس نے کہا کیا ہوا ان کی اس نے کہا عمرو بن عاص کے بیٹے نے ۔ انھوں نے پوچھا کس طرح ۔ اس نے کہا گھوٹہ دوڑہ ہو رہی تھی۔ میرا گھوڑا اس سے آگے بڑھنے لگا تھا کہ اس نے مجھے کوڑا مار کر کہا کہ میں شریف ہوں کیا تو شریف سے بھی بڑھنا چاہتا ہے ۔ حضرت عمر نے کہا عمرو بن عاص کو بلاؤ۔ جب وہ آ۔ وہ آئے تو پوچھا کیا تمہارے بیٹے نے اس شخص کو کوڑا مارا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔ تحقیقات کی جائے۔ تحقیقات کی گئی تو بات صحیح نکلی ۔ اس پر حضرت عمر نے عمرو بن عاص کے بیٹے کو یہ سزا دی کہ جس کو اس ۔ عمر نے کوڑا مارا تھا اسی کے ہاتھ میں کوڑا دیا اور کہا کہ مارشریف ابن شریف کو جب وہ مار چکا تو حضرت عه عمرؓ نے کہا کیا خدا نے جن کو آزاد کیا ہے تم ان کو غلام بناتے ہو یہ یہ ہے اسلامی مساوات - یک جہتی کی بنیاد کیا ہے ؟ پس ہماری جماعت ہیں پس ہماری جماعت میں جو لوگ کام کر نیوالے ہیں دوسروں پر فرض ہے کہ وہ جو دیں اور فرض ہے کہ وہ جو حکم دیں اس کے ماتحت کام کریں۔ لیکن حکم دینے والوں کا یہ فرض ہے کہ کسی پر ایسا بوجھ نہ رکھیں جسے وہ اُٹھا نہیں سکتا اور ماتحت کام کرنے والوں کا فرض ہے کہ جن کو کوئی عہدہ دیا گیا ہو ان کی پوری پوری عزت اور تو تیر کریں کیونکہ جن کاموں پر انہیں مقرر کیا گیا ہے وہ عزت چاہتے ہیں ۔ پھر افسروں کا فرض ہے کہ جو لوگ ان کے ماتحت کئے گئے ہیں ان کی تواضع کریں کہ یہ ان کے کام کے سرانجام پانے کے لئے ضروری ہے ہیں عله