انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 92

انوار العلوم جلد جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں یہ وہ احکام ہیں جن کا آپ لوگوں کو سنانا ضروری تھا کہ جن کے سپرد کوئی کام کیا گیا ہے۔ان کی اطاعت کی جائے سوائے کسی صاف شرعی حکم کے خلاف حکم کے۔اور جن کے سپرد ہیں انکو چاہئے کہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھیں اور دوسرے انکی پوری اطاعت کریں۔ہو سکتا ہے کہ کبھی سیکرٹری یا محاسب یا اور کوئی عہدہ دار درجہ کے لحاظ سے چھوٹا ہو۔مگر اس کے احکام کی انہیں اطاعت کرنی چاہئے کیونکہ جو کام اس کے سپرد کیا گیا ہے وہ چھوٹا نہیں ہے یہ ہے وہ چیز جس پر اسلام ہر ایک مومن کو قائم کرنا چاہتا ہے اور یہی ہے وہ چیز جو اخوت اور یک جہتی کی بنیادوں کو استوار رکھتی ہے اور جب تک کوئی قوم اس پر قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اسلام کے حقیقی فوائد حاصل نہیں کر سکتی۔لاہور میں تبلیغ کی ضرورت اس کے بعدمیں لاہور کی جماعت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں تبلیغ میں بہت سستی ہے۔اگر ہر شخص اپنا یہ فرض قرار دے کہ میں سال میں کم از کم ایک شخص کو احمدی بناؤں گا تو ایک سال میں کتنے آدمی بڑھ سکتے ہیں۔مگر اب تو یہ ہوتا ہے کہ کسی سال ایک بھی آدمی داخل نہیں ہوتا جو کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔تبلیغ کرنا ہر ایک احمدی کا فرض ہے ہر ایک احمدی یہ تو سجھتا ہے کہ تبلیغ ہونی چاہئے لیکن صرف یہ سمجھنے سے تبلیغ نہیں ہو جاتی۔بلکہ تبلیغ اسی طرح ہوسکتی ہے کہ ہر ایک احمدی یہ محسوس کرے کہ مجھے تبلیغ کرنی چاہئے۔اب تو تبلیغ کرنا شخص دوسرے کا فرض سمجھتا ہے اور اس طرح کوئی بھی اس فرض کو ادا نہیں کرتا۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا ایک مجمع میں آواز دی جائے کہ پانی لاؤ۔اس کے جواب میں ممکن ہے کہ ہزار آدمی کے مجمع میں سے کوئی بھی نہ اُٹھے اور ہر ایک یہ خیال کرے کہ اور کوئی اُٹھے گا۔لیکن اگر کسی کا نام لے کہ کہا جائے کہ پانی لاؤ تو وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہوگا تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ایک شخص یہ سمجھے که تبلیغ کرنا اور احمدیت کو پھیلا ناجماعتی فرض ہی نہیں ہے بلکہ فرداً فرداً بھی ہر ایک احمدی کا فرض ہے اور ہر ایک کو یہ خیال ہونا چاہئے کہ میں سال میں کم از کم ایک شخص کو احمدی بناؤں گا۔اگر یہ خیال کر لیا جائے تو بہت عمدگی سے تبلیغ کی جاسکتی ہے پس اس کے لئے پورے طور پر کوشش کرو تاکہ یہاں کی جماعت ترقی کرے۔یہ ایک مرکزی جگہ ہے۔لاہور میں مضبوط جماعت کی ضرورت اگر یہاں ہماری مضبوط جماعت قائم ہو جائے تو پھر سارے پنجاب کا فتح کرنا