انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 537

۵۳۷ علا نكتة الحد نیچے کوئی سہارا نہ ہو۔اس پر بوجھ بھی رکھ دیا جائے تو اس کی کمر ٹیڑھی نہیں ہو گی۔اسی طرح اگر کہا جائے تو بھی ہو گیا تو وہ بچی کی طرح میاؤں میاؤں کرنے لگ جائے گا۔یا اگر کہا جائے کہ کتا ہو گیا تو کتے کی طرح بھونکنے لگ جائے گا۔تو ایک شخص کے خیال کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے لوگ موجود ہیں جن کا برا اثر اس ملک میں جہاں وہ رہتے ہیں اس شہر میں جہاں وہ بہتے ہیں اس گاؤں میں جہاں وہ سکونت رکھتے ہیں پڑتا ہے اور ہر انسان اس کا تجربہ کر سکتا ہے کہ ایک شخص کے خیال کا اثر دوسروں پر پڑ رہا ہے حتی کہ بچے بھی اس اثر کو محسوس کرتے ہیں۔چنانچہ ایک بچہ کی آنکھیں بند کر کے کوئی چیز کہیں چھپا کر رکھ دیتے ہیں اور پھر سب خیال کرنے لگتے ہیں کہ وہ لڑکا اس طرف چلے۔جہاں وہ چیز رکھی ہوئی ہے تو وہ ادھر ہی چلا جاتا ہے اور اس چیز کے پاس پہنچ کر اسے اُٹھا لیتا ہے۔ایک دفعہ ایک سکھ طالب علم نے جو گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا اور حضرت مسیح موعود سے خلاص رکھتا تھا حضرت صاحب کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھے خدا پر یقین تھا مگر اب میرے دل میں اس کے متعلق شکوک پڑنے لگ گئے ہیں۔حضرت صاحب نے اسے کہلا بھیجا کہ جہاں تم کالج میں بیٹھتے ہو اس جگہ کو بدل لو۔چنانچہ اس نے جگہ بدل لی اور پھر بتایا کہ اب کوئی شک نہیں پیدا ہوتا۔جب یہ بات حضرت صاحب کو سُنائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس پر ایک شخص کا اثر پڑر رہا تھا جو اس کے پاس بیٹھنا تھا اور وہ دہریہ تھا۔جب جگہ بدل لی تو اس کا اثر پڑنا بند ہو گیا اور شکوک بھی نہ رہے۔تو بڑے آدمی کے پاس بیٹھنے سے بھی بلا اس کے کہ وہ کوئی لفظ کیسے اثر پڑتا ہے اور اچھے آدمی کے پاس بیٹھنے سے بلا اس کے کہ وہ کچھ کسے اچھا اثر پڑتا ہے۔پس دنیا میں خیالات ایک دوسرے پر اثر کر رہے ہوتے ہیں مگر ان کا پتہ نہیں لگتا ایک شخص کسی مجلس میں جاتا ہے جہاں کسی شخص کے دل میں کوئی برا خیال ہوتا ہے اور کسی کے دل میں کوئی۔وہ اس کے دل پر اثر کر رہے ہوتے ہیں اور اسے پتہ بھی نہیں ہوتا۔مگر جب ملائکہ اس کے ہر دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں ہاتھ ، کان ناک، منہ اور آنکھ وغیرہ دروازوں پر تو ایسے لوگ جب کسی مجلس میں جاتے ہیں ان پر کوئی برا اثر نہیں ہو سکتا۔ان پر پاک ہی پاک اثر ہوتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تو پاک تھے مگر دوسروں کو سکھانے کے لئے جب آپ کسی مجلس میں بیٹھتے تو ستر دفعہ استغفار کرتے۔اس سے آپ نے مسلمانوں کو سکھایا کہ وہ بھی ایسا ہی کیا کریں۔تو خیالات کا اثر یقینی اور ثابت شدہ اثر ہے۔جو لوگ زیادہ نیک اور متقی ہوتے ہیں انکے ہر