انوارالعلوم (جلد 5) — Page 460
انوار العلوم جلد ۵ اصلاح نفس سورہا۔میں نے اس وقت سمجھا کہ اس حکم کی تعمیل میں سونا ہی بہت بڑی برکات کا موجب ہے۔تو خدا تعالیٰ جس سے محبت کرتا ہے اس کے سامنے سب کچھ ایچ ہو جاتا ہے تم اس کے لئے کوشش کرو کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے۔تاکہ اس کی مدد اور نصرت تم کو مل جائے۔اور جب اس کی نصرت تمہارے ساتھ شامل ہو جائے تو پھر ساری دُنیا ہے کیا چیز ؟ وہ تو ایک کیڑے کی بھی حیثیت نہیں رکھتی۔مومنوں کے متعلق خدا کے وعدے اب میں وہ وعدے سناتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مومنوں کے ساتھ کئے ہیں۔ان کو سنو اور سوچو کہ خدا تعالیٰ مومنوں پر کیا کیا انعام کرنے کے وعدے فرماتا ہے ؟ بدیوں کے چھپے رہنے کی خواہش کی انسان کی کیا خواہشات ہوتی ہیں بھی وہی کہا کھو یہ کرتا ہے کہ اس کی کمزوریاں دور ہو جائیں اور اس کی غلطیوں پر کوئی آگاہ نہ ہو۔اور یہ خواہش ایسی فطرتی ہے کہ بعض حیوان بھی جو تربیت یافتہ ہوتے ہیں ان میں بھی پائی جاتی ہے۔چنانچہ وہ پائخانہ پھر کر اس پر مٹی ڈالتے ہیں۔تو یہ ایسی فطرتی بات ہے کہ حیوانوں تک میں بھی پائی جاتی ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أَوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وقتلوا لا كَفَرَنَ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَلَا دُخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأنهر ثَوَابًا مِنْ عِنْدِ اللهِ وَاللَّهُ عِنْدَ لَا حُسْنُ الثَّوَابِ (ال عمران : ١٩٢) : کہ وہ لوگ جو میرے لئے اپنے رشتہ داروں کو ، اپنے مال کو ، اپنے وطن کو چھوڑ دیتے ہیں ، جو اپنے گھروں سے نکالے جاتے ہیں ، میرے دین کو قبول کرنے کی وجہ سے دُکھ دئے جاتے ہیں میرے دین کے لئے لڑتے اور مارے جاتے ہیں میں ان کی بدیاں ڈھانپ دوں گا ان کی غلطیوں کی پردہ پوشی کروں گا کسی کی طاقت نہیں ہوگی کہ ان کی بدیوں کو دیکھ سکے۔بلکہ جیسا کہ صوفیاء نے لکھا ہے کہ ایسا شخص جس کے گناہوں پر خدا تعالی پردہ ڈال دے اگر اس کے گناہوں کو کوئی دیکھنا چاہے تو ہلاک کر دیا جاتا ہے۔تو جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان سے اگر غلطیاں بھی ہو جائیں تو بعض اوقات خدا تعالیٰ ان کو ڈھانپ دیتا ہے اور بعض دفعہ ان کی غلطیوں کو دور کر دیتا ہے یہ اتنا بڑا وعدہ ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی کر ہی نہیں سکتا۔