انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 487 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 487

انوار العلوم - جلد ۴ ۴۸۷ خطاب جلسہ سالانہ سے ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء نے کہا ہے کہ یہودیوں نے پہلے مسیح کو تو صلیب پر لٹکا دیا تھا۔مگر مجھے اس لئے بھیجا گیا ہے کہ میں صلیب کو توڑ دوں۔اس طرح میں کہتا ہوں پہلے مسیح کے حواریوں نے تو اس رسم کو مٹا دیا جو خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کی نسل کے لئے قرار دی تھی۔مگر اس مسیح کے حواری اس کو پھر جاری کریں گے۔اور اس رسم کا اجراء یورپ میں اسلام کے لئے خاص برکت کا موجب ہو گا۔اور اب جب کہ اس احمدی خاتون نے جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے محض خدا کے لئے اپنے لڑکے کا ختنہ کرایا ہے نہ کہ کسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے۔تو میں آج کہہ سکتا ہوں کہ اس عہد کے موافق جو خدا تعالٰی نے حضرت ابراہیم اور ان کی نسل سے کیا تھا اور اس وعدہ کے مطابق جو خدا تعالیٰ نے توریت اور قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود سے کیا خدا ہمارا اور ہماری نسلوں کا خدا ہو گا۔اور ہمارے لئے اپنی شان خدائی ظاہر کرے گا۔پس بلحاظ واقعہ کے یہ چھوٹی سی بات ہے۔لیکن بلحاظ نتائج کے اتنی ہی بڑی ہے۔جتنی مٹی کی بوری کو دیکھ کر صحابی نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ کسری نے ایران کی زمین ہمارے حوالہ کر دی۔اس کے بعد میں اپنے دوستوں کی توجہ جماعت جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین کے اختلاف کی طرف پھیرتا ہوں۔یہ نہایت افسوس کی بات ہے اور آپ لوگوں میں سے ہر ایک کو افسوس ہو گا کہ ہم میں سے کچھ لوگ نکل کر دوسری طرف چلے گئے ہیں۔اور ہر سال ان کی طرف سے ہم پر نئے سے نئے حملے ہوتے ہیں۔بڑی بڑی گالیاں ہمیں دی جاتی ہیں۔ہماری نیتوں ہماری دیانتوں اور ہمارے عقیدوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔اور ہر رنگ میں ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں۔ہمارے دشمنوں کو ہمارے خلاف بھڑکایا جاتا ہے۔ہمارے عقائد برے سے برے طریق سے پیش کئے جاتے ہیں۔ہماری طرف سے ان کو جواب دیا جاتا ہے مگر ہمارے لوگ متانت اور سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہیں۔اور اگر کوئی سختی کرتا ہے تو میں اسے سمجھا دیتا ہوں۔مگر ان کی طرف سے ہمارے ساتھ بہت سختی کی جاتی ہے۔لیکن اب خدا تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسے نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔جن سے خدا دکھا رہا ہے کہ نیت کس کی خراب ہے۔میرے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں سازش کر کے خلیفہ بن گیا ہوں۔مگر کئی لاکھ کی جماعت میں سے کوئی ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کبھی خلافت کی خواہش کی اور اس کے لئے کوئی کوشش کی؟ اگر کوئی ہے تو خدا کے لئے بتائے۔مگر اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ نہیں بلکہ ایسی جماعتیں مل