انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 445

العلوم جلد م ۴۴۵ ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض حیرت میں ڈالے رکھا تھا۔انہی واقعات پر پریذیڈنٹ ولسن کو ایک دفعہ کہنا پڑا تھا کہ جب کہ ہم اپنی ڈیمو کریسی کو یہ ثابت کر کے کہ وہ کمزوروں کے لئے باعث حفاظت نہیں ہے ذلیل کر رہے ہیں تو دوسروں کے سامنے ڈیمو کریسی کیونکر پیش کر سکتے ہیں۔پس ایسے مظالم سے تو سوائے برطانیہ کے غالباً کوئی ملک بھی پاک نہیں ہے۔خود برطانیہ کے ان حصوں میں جن میں برطانیہ اندرونی نظم و نسق میں دخل نہیں رکھتا۔ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جو قابل افسوس ہوتے ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ ترکوں کو ان واقعات کی وجہ سے امریکہ یا دیگر حکومتیں قابل نفرت خیال کریں۔اگر کہا جائے کہ لالچ سے ایسا کیا جاتا ہے درست نہیں کیونکہ امریکہ کو کوئی لالچ نہیں۔کم سے کم امریکہ کوئی حصہ اپنے لئے لینے کے لئے تیار نہیں۔پس معلوم ہوتا ہے کہ اس نفرت کا باعث کچھ اور ہے۔اور وہ سوائے اس کے اور کیا ہو سکتا ہے کہ ترک مسلمان کہلاتے ہیں؟ میرا مطلب اس سے یہ نہیں کہ ترک چونکہ مسلمان ہیں اور امریکہ یا فرانس اور دیگر طاقتیں عیسائی ہیں اس لئے ترکوں سے نفرت کرتی ہیں۔کیونکہ مسیحی تو انگریز بھی ہیں مگر وہ ترکوں سے اس قسم کی نفرت نہیں کرتے بلکہ مسلمانوں کے حقوق کی نگہداشت کرتے ہیں۔اور ان کے احساسات کا خیال رکھتے ہیں۔اسی طرح یہ کہنا کہ امریکہ اور فرانس مسیحی ہیں یہ بھی درست نہیں۔مغربی ممالک میں عموماً تعلیم یافتہ لوگ مسیحیت سے زیادہ تعلق نہیں رکھتے اور یا تو لوگ دہریت کی طرف مائل ہیں یا بعض عقلی مذاہب کی اتباع کرتے ہیں۔پس بلحاظ مذہب کے وہ مسیحیت سے بھی علیحدہ ہیں۔اور اسلام سے خاص تعصب کی ان کے لئے کوئی وجہ نہیں۔پس یہ نفرت اس لئے نہیں کہ وہ مسیحی ہیں اور ترک مسلمان۔مذہب کی حقیقت ان لوگوں کے دلوں میں اس قدر نہیں ہے کہ وہ اس کے لئے ایسا شدید تعصب رکھیں۔میرا مطلب اس بات کے کہنے سے کہ ترکوں سے اس لئے نفرت کی جاتی ہے کہ وہ مسلمان کہلاتے ہیں یہ ہے کہ ان ممالک کے لوگوں کو اسلام سے اس قدر بعد ہے۔اور آباء و اجداد سے ان کے دل میں اسلام کی نسبت اس قدر بد ظنیاں بٹھائی گئی ہیں کہ وہ اسلام کو ایک عام مذہب کے طور پر خیال نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی تعلیم خیال کرتے ہیں جو انسان کو انسانیت سے نکال کر جانور اور وہ بھی وحشی جانور بنا دیتی ہے۔ان کے نزدیک اسلام ایسی وحشیانہ تعلیم دیتا