انوارالعلوم (جلد 4) — Page 436
انوار العلوم جلد ۴ ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض کرنے کے لئے تیار ہوں تو امید ہے کہ نہ صرف اس غرض کے لئے مفید ہو جس کے لئے یہ جلسہ کیا گیا ہے۔بلکہ آئندہ کے لئے بھی بہت سے بابرکت نتائج پیدا کرے۔تو یہ بات بھی آپ لوگوں کو خوب اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ بڑے کام بڑی محنت اور بڑی قربانی چاہتے ہیں۔حکومتوں کا فیصلہ جلسوں کے ساتھ نہیں ہوتا۔نہ جلسے کسی کے خیالات کے صحیح ترجمان ہوتے ہیں۔بہت دفعہ لوگ جوش میں آکر چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے جلسے کر لیتے ہیں اور خوب زور دار تقریریں کرتے ہیں مگر وہ تقریریں اور وہ اجتماع ان کے حقیقی خیالات کے ترجمان نہیں ہوتے۔کیونکہ ابھی زیادہ دن نہیں گزرتے کہ وہ اس امر کو بالکل فراموش کر کے خاموش بیٹھ جاتے ہیں اور ان کی قوت عمل ان کے زور بیان کی تائید نہیں کرتی۔وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ اس اٹل قانون کو یاد نہیں رکھتی کہ ہر ایک کام کی تکمیل کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور ہر ایک کامیابی کے لئے ایک دروازہ ہے۔جب تک اس وقت تک جو اس کے لئے مقرر ہے صحیح ذرائع سے کوشش نہ کی جاوے کامیابی محال نہیں ناممکن ہے۔پچھلی جنگ کو ہی ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود بعض جلد بازوں کے اندازہ لگانے کے کہ چند ماہ میں جنگ ختم ہو جائے گی۔قریباً پانچ سال اس پر خرچ ہوئے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔کیونکہ اس کے شعلے کسی نہ کسی جگہ اب تک بھی بھڑک اٹھتے ہیں۔جن قوموں نے اس میں حصہ لیا انہوں نے کس طرح کام کیا؟ یہ نہیں کہ ملک میں جلسہ کر کے اپنی حکومت کی تائید کر دی اور اپنے کام سے فارغ ہو گئے۔بلکہ عورت مرد بچے اور بوڑھے ہر ایک نے الا ماشاء اللہ اپنا پورا زور لگایا اور جو جنگ پر جاسکتے تھے وہ جنگ کے لئے نکل پڑے اور جو کسی نہ کسی وجہ سے لڑائی کرنے سے معذور تھے انہوں نے دوسرے ایسے کام اختیار کرلئے جن سے جنگ پر جانے والوں کو مدد ملے۔اور ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور ان کی تکالیف میں کمی واقع ہو۔اور ساڑھے چار سال تک تمام افراد ملک نے رات کو رات نہیں سمجھا اور دن کو دن نہیں خیال کیا۔اور صرف وقت کی قربانی ہی نہیں کی بلکہ عقلمندوں نے اپنی عقل خرچ کی۔مالداروں نے اپنے مال گھروں سے نکال کر باہر پھینک دیئے اور جائداد والوں نے اپنی جائدادوں کو پیش کر دیا۔غرض ایک ہی نمایت و مدعا ان کے سامنے رہ گیا۔باقی ہر ایک چیز ان کی نظروں میں بیچ ہو گئی تب جا کر ایک فریق کو فتح نصیب ہوئی۔مگر فتح کے بعد بھی وہ آرام سے نہیں بیٹھے صلح کی تکمیل کے لئے