انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page xxii

العلوم جلد 14 کسی اعلان کی تعمیل کرنے میں اس لئے سستی کریں گے کہ وہ زید یا بکر کے نام سے لکھا گیا ہے تو یہ اس کی نافرمانی نہیں ہوگی بلکہ میری نافرمانی ہوگی اور اگر اسکی حتی المقدور مدد کریں گے تو یہ اس کی مدد نہیں ہوگی بلکہ میری مدد ہو گی"۔جماعتی اختلاف اور اس سلسلہ میں بعض اعتراضات کا جواب دینے کے بعد حضور نے خدائی تائید و نصرت پر یقین کرتے ہوئے فرمایا : اس (خدا تعالیٰ نے مجھے اس منصب پر اس لئے کھڑا نہیں کیا کہ میں سب سے نیک بڑا عارف اور خدا کا زیادہ مقرب تھا بلکہ اس لئے چنا کہ دنیا مجھے حقیر جاہل ، عقل سے کو را فسادی، فریبی سمجھتی تھی۔خدا نے چاہا کہ وہ لوگ جو مجھے ایسا سمجھتے ہیں ان کو بتائے کہ یہ سلسلہ ان لوگوں پر نہیں کھڑا ہوا جو اپنے آپ کو بڑے بڑے ستون سمجھتے ہیں بلکہ میرے ذریعہ کھڑا ہے"۔اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا: "خدا تعالیٰ نے مجھ جیسے کمزور کے ذریعہ اپنے سلسلہ کو ترقی دے کر بتایا کہ اس میں کسی انسان کا دخل نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدا ہی کے فضل سے ہو رہا ہے"۔دعوت الی اللہ اور اشاعت کے کام کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا : اس وقت جو کوششیں اور قربانیاں تم کرو گے وہ بے فائدہ نہیں جائیں گی بلکہ بڑے بڑے عظیم الشان نتائج پیدا کریں گی ہاں کرنی ضرور پڑیں گی اور جو کرنے کے لئے تیار نہیں ہو گا وہ پیچھے ہٹا دیا جائے گا اور جو ٹھہر جائے گا وہ گرے گا اور اگر اگر کرپس جائے گا اس لئے اب سلامت وہی رہ سکے گا جو خدا کی طرف بڑھ بڑھ کر قدم مارے گا اور آگے ہی آگے چلے گا۔۔۔پس آپ لوگوں کو بالکل تیار ہو جانا چاہئے۔کیونکہ دراصل وسیع کام کا زمانہ اب آیا ہے اور اب کام اتنا وسیع ہو گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی"۔-۱۴ ترکی کا مستقبل اتحاد ملت کے ہر موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے حضور نے ایسے وقت میں