انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxi of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page xxi

دوم جلد " ۱۵ تلاش میں ظاہر سے باطن کی طرف حرکت کرے۔۔۔۔۔غرضیکہ مختلف رنگوں میں اس مضمون کو پھیر پھیر کر بیان فرمایا اور حاضرین پر یہ حقیقت بڑے خوبصورت انداز میں واضح فرمائی کہ کسی قطب یا غوث یا ولی کی ایک نظر سے ایک ہی لمحہ میں کبھی عرفان اللی نصیب نہیں ہو سکتا۔پھر آپ نے یہ امر ذہن نشین کرایا کہ عرفان الهی مسلسل محنت، جستجو اور کوشش کے ذریعہ ہی حاصل ہو سکتا ہے۔جس کے ساتھ دعا بھی انتہائی ضروری ہے۔" (سوانح فضل عمر جلد دوم صفحه ۲۳۵-۲۳۶) - خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء ۱۷- مارچ ۱۹۱۹ ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے بعض متفرق مگر ضروری اور اہم امور پر روشنی ڈالی۔مخالفین کے اعتراضات کے متعلق اصولی رہنمائی کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔۔۔کسی اعتراض کے فضول یا لغو ہونے کا فیصلہ سلسلہ کی ترقی کے راستہ میں اس کی رکاوٹ کے لحاظ سے ہو سکتا ہے۔۔۔۔اگر وہ لوگوں کے حق قبول کرنے میں روک ہو تو خواہ حقیقت میں وہ کتنا ہی معمولی ہو تو بھی اسے فضول نہیں کہا جا سکتا۔۔۔۔ہمارا فرض ہے کہ وہ نادرست اور غلط باتیں جو لوگوں کے جذبات پر زیادہ اور برا اثر کرتی ہیں ان کو معمولی نہ سمجھیں اور ان کا پورا جواب دیں"۔جماعتی انتظام کو بہتر رنگ میں چلانے کے لئے حضور نے صیغہ بیت المال ، صیغہ تألیف و اشاعت، صیغه تعلیم و تربیت، صیغه امور عامه محکمه ،قضاء محکمہ فاوی، نظارت علیاء وغیرہ کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا۔باوجود اس کے کہ ابھی ابتدائی کام اور دفتری انتظام سے ان صیغوں کو فراغت نہیں ہوئی ہر ایک کام میں ایک نئی روح کام کرتی نظر آتی ہے۔ان باتوں کے اس وقت میرے بیان کرنے کی ایک غرض تو یہ ہے کہ آپ لوگوں کو واقفیت ہو جائے دو سرے یہ کہ وہ لوگ جو ان کاموں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں ان کو آپ سے کام پڑے گا۔۔۔چونکہ یہ لوگ خلیفہ کے مقرر کئے ہوئے ہوں گے اس لئے اگر آپ ان کے