انوارالعلوم (جلد 4) — Page 24
انوار العلوم جلد ۴ سلامت رہا۔سلام جماعت قادیان کو نصائح میرا مقصد اس مثال سے صرف شاہی جماعت قادیان کی پوزیشن اور ذمہ داریاں صاحب والی بات کا ذکر تھا کہ جو جماعت اصلاح شدہ ہو اور ایک نبی کی تربیت یافتہ وہ سفید کپڑے کی مانند ہے اس کے لئے برائی کا ایک چھوٹا سا دھبہ بھی بدنما ہے پس تمہیں بہت ہی احتیاط کرنی چاہئے۔دیکھو دیہات میں کئی لوگ ننگے پھرتے ہیں۔یا کم از کم ننگے پاؤں ننگے سر ہوتے ہیں۔کوئی برا نہیں مانتا نہ وہ برے لگتے ہیں۔لیکن اگر یہاں کا کوئی مدرس یا اور معزز ایسا کرے تو سب سمجھنے لگیں کہ دیوانہ ہو گیا ہے۔اب اگر وہ یہ کہے کہ فلاں شخص جو لنگوٹی باندھے ہے اگر میں ننگے پاؤں ننگے سر جا رہا ہوں تو کیا ہوا۔تو اس کا یہ عذر نہیں سنا جائے گا سب کہیں گے اس کی پوزیشن اور ہے تمہاری اور۔بس اسی طرح تم اپنے لئے کسی ادنیٰ سے ادنیٰ لغزش کو روا نہیں کر سکتے کہ فلاں مقام پر جو ایسا ہوتا ہے اگر ہم نے کیا تو کیا ہوا؟ رسول کریم ان لوگوں کو جو بازار میں کھا رہے ہوں یا بازار میں کوئی بحث شروع کردیں بهت نا پسند فرماتے تھے۔(کنزل العمال جلد ۱۵ صفحه ۲۶۰ روایت نمبر ۴۰۸۶۵) یہاں میں جس مکان میں بیٹھتا ہوں اس کی کھڑکی کھلتی ہے اور میں دیکھ لیتا ہوں کہ اچھے اچھے بھلے مانس بازار میں کوئی علمی بحث کر رہے ہیں یا باتوں میں بے ضرورت مشغول ہیں تو مجھے بہت ناگوار ہوتا ہے۔بازار میں ایسی بحثیں بعض اوقات فساد کا موجب ہو جاتی ہیں۔کیوں نہیں کسی مکان میں بیٹھ کر گفتگو کرلی جاتی۔اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اصلاحوں کا ذمہ دار ٹھہرایا آپ جس مقام پر رہتے ہیں۔اسے مقدس فرمایا۔اسے اسلام کی ان آئندہ ترقیات کا جو مقدر ہیں مرکز بنایا اس لئے آپ کی ہر حرکت ہر فعل ہر قول نمونہ ہونا چاہئے آپ کی ذمہ داریاں بڑی ہیں۔آپ کو شش کریں کہ آپ میں کبھی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔خصوصاً ان دنوں میں کہ یہ آخری دن ہیں۔پھر میری غیر حاضری میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کوئی روکنے والا نہیں۔میں صرف لڑائی جھگڑے سے بچنے کے واسطے نہیں کہتا بلکہ تمام قسم کے عیوب اور لغو و بیہودہ باتوں سے بچو اور پھر آپس میں تمہارے تعلقات اخوت و محبت کے اعلیٰ مقام پر ہوں۔ایک دوسرے کی غمگساری کرو۔