انوارالعلوم (جلد 4) — Page 114
انوار العلوم جلدم ١١ علم حاصل کرو کم دیا تھا۔جنہوں نے ماننا تھا مان لیا اور جنہوں نے انکار کرنا تھا انکار کردیا اب پھر اس کے کہنے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ ایسا کہنا نادانی اور جہالت ہے۔خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی رحیم و کریم ہے وہ اس وقت تک کہتا ہی رہتا ہے جب تک کہ تمام کی درستی نہ ہو جائے۔پس ہمارا بھی فرض ہے کہ اس کی مخلوق جب تک کسی بات پر پورا پورا عمل نہیں کرتی اس وقت تک اس بات کو دہراتے ہی رہیں۔سو میں آج پھر کہتا ہوں اور پھر بھی جتنی دفعہ موقع ملے گا کوئی علم نقصان رساں نہیں یہی کہوں گا کہ علم سیکھو یہ بہت اعلیٰ درجہ کی چیز ہے اور ایسی بابرکت اور مفید ہے کہ اس سے کبھی بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔علم خواہ کسی چیز کا ہو برا ہو سکتا۔شاید آپ میں سے کئی لوگ حیران ہوں اور ان کے دل میں یہ سوال پیدا ہو ہو کہ کیا چوری، ڈاکہ زنا جھوٹ ، فریب، عیسائیت، یہودیت دہریت وغیرہ وغیرہ کے علم بھی برے نہیں۔اگر ہیں تو کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ کوئی علم بُرا نہیں ہو سکتا لیکن اگر یہ سوال کرنے والے سوچیں گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ علم بُرے نہیں بلکہ برا کچھ اور ہی ہے اور وہ ان کا استعمال کرنا ہے۔دیکھو اگر چوری کے متعلق علم نہ ہو تو پولیس کس طرح چور کو پکڑ سکتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ چوری کا علم تو اچھا ہے ہاں چوری کرنا برا ہے، اسی طرح زنا کرنا برا ہے اس کا علم بُرا نہیں کیونکہ اگر علم نہ ہو تو ایک زانی کو وعظ و نصیحت کر کے اس سے باز نہیں رکھا جاسکتا، اسی طرح ڈاکے کا علم برا نہیں ڈاکہ ڈالنا برا ہے کیونکہ اگر علم نہ ہو تو پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کر سکتی۔پھر دیکھو کیا قرآن کریم کے ذریعہ ہمیں بعض برائیوں کا ہوتا ہے یا نہیں۔قرآن بتلاتا ہے کہ فلاں قوم نے یہ گناہ کیا اور فلاں نے یہ اگر بری باتوں کا علم برا ہوتا تو پھر قرآن کریم کے ذریعہ خدا تعالیٰ کیوں سکھلاتا۔لیکن بات یہ ہے کہ علم کسی امر اور کسی چیز کا بھی برا نہیں ہو تا خواہ وہ چیز کیسی ہی ادنیٰ سے ادنی اور ذلیل سے ذلیل کیوں علم ہر چیز کا خوبیاں اور فوائد ہی رکھتا ہے اور اس سے بڑے بڑے اعلیٰ نتائج نکلتے ہیں۔اگر کہو کہ بعض علم اس قسم کے بھی ہیں جن کے نتائج بد نکلتے ہیں۔مثلاً بعض قسم کے فلسفہ کی تعلیم ہے اس کے پڑھنے سے طالب علم دہر یہ ہو جاتے ہیں اسی طرح سائنس کے بعض علوم جب لوگ پڑھتے اور غور کرتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر چیز میں طاقت ہے اور مادی اسباب کے ماتحت قائم ہے، اس سے وہ خدا کے منکر ہو جاتے ہیں۔یہ علم برے ہوئے یا ہو۔