انوارالعلوم (جلد 4) — Page 604
انوار العلوم جلد ۴ ۶۰۴ تقدیراتی وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔ تقدیر دراصل ایک ایسی اعلیٰ درجہ کی چیز تھی کہ انسانوں کو زندہ کرنیوالی تھی۔ مگر افسوس اس کی قدر نہیں جانی گئی اور اس سے وہی سلوک کیا گیا جو قرآن کریم سے کیا گیا ہے۔ خدا تعالی فرماتا ہے قیامت کے دن رسول کریم ال خدا تعالیٰ کے حضور کہیں گے۔ يُرَبِّ ب إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هُذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ) ( الفرقان: ۳۱) کہ خدایا اس قرآن کو میری قوم نے پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا۔ اس کے مصداق رسول کریم کے زمانہ کے وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے آپ کو نہ مانا۔ مگر مسلمان بھی ہیں اور اصل قوم رسول کریم ﷺ کی یہی ہیں۔ وہ قرآن جو ان کی ہدایت کے لئے آیا اور جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ پر پہنچانے کے لئے آیا ہے اس کو آج کل کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک تو اس طرح کہ زندگی بھر تو قرآن کا ایک لفظ ان کے کانوں میں نہیں پڑتا۔ لیکن جب کوئی مر جائے تو اس کو قرآن سنایا جاتا ہے۔ حالانکہ مرنے پر سوال تو یہ ہوتا ہے کہ بتاؤ تم نے اس پر عمل کیونکر کیا؟ نہ یہ کہ مرنے کے بعد تمہاری قبر پر کتنی دفعہ قرآن ختم کیا گیا ہے۔ پھر ایک استعمال اس کا یہ ہے کہ ضرورت پڑے تو آٹھ آنے لے کر اس کی جھوٹی قسم کھائی جاتی ہے اور اس طرح اسے دوسروں کے حقوق دبانے کا آلہ بنایا جاتا ہے۔ تیسرے اس طرح کہ ملا نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جب کوئی مر جاتا ہے تو اس کے وارث قرآن لاتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے اس کے گناہ بخشوا ئیں اور ملا نے ایک حلقہ سا بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن ایک دوسرے کو پکڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے یہ تیری ملک کی۔ وہ اس طرح سمجھتے ہیں کہ مردہ کے گناہوں کا اسقاط ہو گیا۔ مگر مردہ کے گناہوں کا کیا اسقاط ہونا تھا ان ملانوں اور اس مردہ کے وارثوں کے ایمانوں کا اسقاط ہو جاتا ہے۔ ایک اس طرح فائدہ اٹھاتے ہیں کہ ملا نے آٹھ آٹھ آنہ کے قرآن لے آتے ہیں۔ جب کسی کے ہاں کوئی مر جاتا ہے اور وہ قرآن لینے آتا ہے تو اسے بہت سی قیمت بتا دی جاتی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ تو ایک روپے سے بھی کم قیمت کا ہے۔ ملاں صاحب کہتے ہیں کہ کیا قرآن سستے داموں بک سکتا ہے ؟ تھوڑی قیمت پر تو اس کا بیچنا منع ہے۔ خود قرآن میں آتا ہے وَلَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَناً قَلِيلاً (البقرۃ : ۴۲) کہ تھوڑی قیمت پر قرآن نہ خریدو اس لئے کہ اس کی تھوڑی قیمت نہیں لی جاسکتی۔ مگر وہ نادان نہیں جانتے کہ قرآن نے تو یہ بھی فرمایا ہے کہ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ (النساء: ۷۸) کہ دنیا کا سب مال و متاع قلیل ہے۔ اور ثَمَناً قَلِيلاً کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کے بدلے اسے نہ بیچو۔