انوارالعلوم (جلد 4) — Page 482
ཀྭ انوار العلوم۔جلد ۴ ریلیجز کے ذریعہ ہی سمجھا ہے جس کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب تھے۔خطاب جلسہ سالانہ کے ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء غرض ان جماعتوں میں بہت اخلاص اور بیرونی جماعتوں کے آدمیوں کا قادیان آنا جوش پایا جاتا ہے جو محض خدا کے فضل اور رحم سے ہے اور اس سال ان جماعتوں نے اور بھی ترقی کی طرف قدم بڑھایا ہے کہ اپنے آدمیوں کو یہاں پڑھنے کے لئے بھیجا ہے۔سیلون سے پانچ آدمی اس سال آئے ہیں اور ایک پہلے کا آیا ہوا ہے۔ماریشس سے دو شخص پہلے سے آئے ہوئے ہیں اور دو اب جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آئے ہیں۔غرض ہماری دوسرے ممالک کی جماعتیں خاص طور پر ترقی کر رہی ہیں اور دن بدن بڑھ رہی ہیں۔مگر ساتھ ہی ان کے راستہ میں مشکلات اور تکالیف بھی پیدا ہو رہی ہیں۔اس لئے وہ خاص دعاؤں کی مستحق ہیں فی الحال یہ جماعتیں بہت چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن انہوں نے بڑا بوجھ اٹھا رکھا ہے اور ایسا اعلیٰ اخلاص دکھلا رہی ہیں جسے قابل رشک نمونہ کہا جا سکتا ہے۔اس کے بعد میں آپ لوگوں کو دو خوشخبریاں سناتا ہوں۔ایک تو یہ ہے افریقہ میں احمدیت کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذریعہ ایک بہت بڑا کام کرانا چاہا ہے اور وہ یہ کام ہے کہ افریقہ کے ملک میں ۲۰ لاکھ کے قریب لوگوں کو عیسائی بنا لیا گیا ہے اور پادریوں نے کروڑوں روپے خرچ کر کے رئیسوں کے لڑکوں کو ورغلا کر وہاں سے نکالا ہے۔وہاں کئی ایک چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں ان کے شہزادوں کو عیسائی بنا لیا گیا جن کو طرح طرح کی لالچیں اور حر میں دی گئی ہیں۔مگر خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں حضرت صاحب کو اور کاموں کے علاوہ اس فتنہ کو دور کرنے کے لئے بھی بھیجا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے آپ کا نام آدم رکھا ہے تاکہ جس طرح پہلے آدم کو شیطان نے جنت سے نکالا تھا آپ اس شیطان کو دنیا سے نکالیں۔پھر خدا تعالیٰ نے آپ کا نام عیسی رکھا ہے تاکہ پہلے عیسی کو تو یہودیوں نے سولی پر لٹکا دیا تھا۔مگر آپ اس زمانہ کے یہودی صفت لوگوں کو سولی پر لٹکا ئیں۔پس خدا تعالٰی نے فیصلہ کر دیا ہے کہ افریقہ جو مسلمانوں سے عیسائیوں کے ذریعہ انکل چکا ہے اب آپ کے ذریعہ مسلمانوں کو دلائے۔اور خدا تعالی کی غیرت کا وقت آگیا ہے۔اب سے پہلے خدا خاموش بیٹھا رہا اور اسی طرح بیٹھا رہا ہے جس طرح صیاد جال کے نیچے دانہ ڈال کر بیٹھا رہتا ہے۔اور جانوروں کو وہ دانہ جس پر اس کی قیمت لگی