انوارالعلوم (جلد 4) — Page 143
انوار العلوم جلدم ۱۴۳ علم حاصل کرو خریداران اخبار سے اخبار کی قیمت وصولی کے تو وہ ہرگز نہ وصول کیا جائے اور اس کی اطلاع مجھے دی جائے۔تو اب کسی کا اس اعلان کے ہوتے ہوئے شکایات کرنا بالکل نادرست ہے اس لئے یہ عذر نہیں کیا جاسکتا۔پس جہاں تک ہو سکے اخباروں کی اشاعت بڑھاؤ انہیں خریدو اور ان کے ذریعہ علوم حاصل کرو۔اس وقت الفضل فاروق نور، ریویو آف ریلیجنز تشحیذ جاری ہیں ان کے خریدار بنو۔ساتواں طریق ساتواں طریق کو وقتی ہے لیکن اس کو بھی یہاں بیان کئے دیتا ہوں کہ اس سال ماہ رمضان میں دس پاروں کا درس ہوا تھا مگر اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہت کم لوگ آئے تھے آئندہ سال بھی اگر اللہ تعالٰی نے زندگی دی تو کوشش ہی کروں گا کہ پھر رمضان میں درس دوں اس موقع پر دوست یہاں آنے کی کوشش کریں اور قرآن کریم سیکھیں۔یہ سات طریق ہیں ان کو لکھ لو اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرو۔خدا تعالی تمہیں توفیق دے۔باتیں تو اور بھی کئی ایک بتانے والی ہیں لیکن وقت نہیں ہے اس لئے پھر سی۔مشیت ایزدی کے ماتحت بوجہ بیماری اس سال درس نہیں ہو سکا۔خاکسار مرزا محمود احمد