انوارالعلوم (جلد 4) — Page 135
انوار العلوم جلدم اس ۱۳۵ علم حاصل کرو غلط طریق پر بھڑکنے دیں کہ دنیا کو تباہ کردے۔دیکھو صحابہ کرام کے وقت لڑائی کی ضرورت تھی لئے وہ جوش کے ساتھ اپنی جانیں لے کر میدان مقابلہ میں نکلے اور جب تک مخالفین کے مقابلہ میں اس جوش کو استعمال کرتے رہے اس سے بڑی بڑی عظیم الشان کامیابیاں ظہور میں آئیں لیکن جب ان کے سامنے مخالفین نہ رہے تو اس آگ نے اپنے لوگوں کو ہی جلانا شروع کر دیا۔یہ ان کا وہی جوش تھا جو کفار کو تباہ اور برباد کرتا رہا مگر جب بے قاعدہ نکلنا شروع ہوا تو اپنوں ہی کو نقصان پہنچانے کا موجب ہو گیا۔اس زمانہ میں وہ جوش جو ایک راستباز نبی کی جماعت کو ملا کرتا ہے وہ تمہیں ملا ہے تم اگر اس کو قاعدہ کے ماتحت کام میں لاؤ گے تو اس قدر انعام پاؤ گے کہ تمہارے گھر بھر جائیں گے لیکن اگر ٹھیک طور پر استعمال نہ کرو گے تو ایسے خطرناک اور تباہ کن نقصانات اٹھاؤ گے کہ جن کا خیال کر کے ہی دل کانپ اٹھتا ہے اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پس جہاں تک ہو سکے تم علم دین کے سیکھنے کی کوشش کرو اور اپنے جوشوں کو اس کام میں لگاؤ۔ورنہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور تمہیں بتادیا ہے کہ اگر اپنے جوشوں سے صحیح طور پر کام نہ لو گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔اب میں بتاتا ہوں کہ کس طرح تم اپنے جوشوں کو علم دین سیکھنے میں صرف کرو۔پہلا طریق تو یہ ہے کہ تمہارا ایک ایسے مرکز سے تعلق ہو جسے علیم دین سیکھنے کا پہلا طریق اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کی اُم بنایا ہے اور خواہ کوئی مانے یا نہ مانے اقرار کرے یا نہ کرے۔لیکن درست بات یہی ہے کہ بچہ کی صحیح تربیت اسی وقت ہوتی ہے جبکہ اس کی اپنی ماں کے دودھ سے پرورش ہو۔بکری، گائے، بھینس کے دودھ سے بچہ پل تو جاتا ہے مگر پوری طاقت اور قوت حاصل نہیں ہو سکتی اصل قوت ماں ہی کے دودھ سے حاصل ہو سکتی ہے۔اس زمانہ میں خدا تعالٰی نے قادیان کو تمام دنیا کی بستیوں کی ام قرار دیا ہے اس لئے اب وہی بستی پورے طور پر روحانی زندگی پائے گی جو اس کی چھاتیوں ئے گی اس لئے علم دین سیکھنے کا اصل اور کامل طریق یہی ہے کہ یہاں آکر سیکھا جائے۔اگر کوئی کہے کہ دودھ تو دور دراز جگہوں میں بھی ڈبوں میں بند ہو کر جاتا ہے اسی سے کیوں نہ فائدہ اٹھالیں مگر کجا تازہ دودھ اور کجا باسی۔بیشک یہ دودھ بھی ڈبوں (اخباروں) میں بھر کر باہر بھیجا جاتا ہے مگر اس میں وہی فرق ہے جو تازہ اور باسی دودھ میں ہوتا ہے۔پس اگر تم لوگ واقعی اور حقیقی نفع حاصل کرنا چاہتے ہو تو یہاں آکر کرو ورنہ ڈبوں کے ذریعہ تو ہم ت روده