انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 54

۵۴ ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے کرلی جاتی ہے۔اس لئے اگر خدا تعالٰی کی ایسی شان بندوں پر ظاہر ہو جیسی کہ ہے تو وہ کبھی کوئی گناہ نہ کریں اور ان میں خدا کے کسی حکم کے توڑنے کی ہرگز جرات نہ ہو بلکہ خدا تعالی کے احسانوں اور انعاموں کو دیکھ کر ان کے دل جوش محبت سے بھر جائیں۔اس کی میں ایک مثال سناتا ہوں۔ہمارے بزرگوں میں سے ایک بزرگ گزرے ہیں۔ان کے پاس ایک شخص کچھ ایک مثال لڈو لایا۔انہوں نے اپنے شاگرد کو ان میں سے دو اٹھا کر دیئے اور اس نے کھالئے۔تھوڑی دیر بعد انہوں نے پوچھا لڈو کھالئے اس نے کہا جی ہاں کھالئے ہیں۔پھر انہوں نے پوچھا کیا ایک ہی دفعہ کھالئے ہیں۔اس نے کہا ہاں۔پھر انہوں نے پوچھا دونوں کے دونوں کھالئے ہیں۔اس نے کہا ہاں۔اسی طرح آپ بار بار پوچھتے رہے جس سے شاگرد کو خیال پیدا ہوا کہ میں ان سے پوچھوں کہ کس طرح لڈو کھانے چاہئیں تھے۔اس نے پوچھا تو آپ نے فرمایا کسی دن بتائیں گے۔ایک دن پھر جو اُن کے پاس لڈو آئے تو انہوں نے لڈو اٹھا کر رومال پر رکھا اور اس سے ایک ریزہ تو ڑ کر لگے خدا تعالیٰ کے انعاموں کو گنے کہ اس میں جو میٹھا پڑا ہے وہ کس طرح پیدا ہوا ہے کتنے آدمیوں نے اس کی تیاری کے لئے کوشش کی ہے۔گرمی کے موسم میں جب تپش کی وجہ سے باہر نکلنا محال ہوتا ہے۔زمیندار کام کرتے رہے ہیں اور سردی کے موسم میں جب رضائی سے نکلنا کوئی پسند نہیں کرتا وہ ٹھنڈے پانی کو کیاریوں میں ڈالتے رہے ہیں کیا انہوں نے یہ سب کچھ میرے لئے یہ لڈو تیار ہونے کے لئے کیا۔میں نے تو کوئی عمل ایسا نہیں کیا تھا کہ خدا نے اتنے آدمیوں کو میرے لئے یہ لڈو تیار کرنے پر لگا دیا اسی طرح انہوں نے لڈو کے ہر ایک جزو کو لے کر بیان کرنا شروع کیا اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہے۔ظہر کی نماز پڑھ کر لڈو کھانے بیٹھے تھے اور ابھی ایک ہی ذرہ منہ میں ڈالا تھا کہ عصر کی اذان ہو گئی اور اٹھ کر وضو کرنے چلے گئے۔تو جو لوگ خدا تعالیٰ کے انعامات پر غور کرنے والے ہوتے ہیں وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بھی بہت بڑے بڑے سبق حاصل کر لیتے ہیں۔اس قسم کی ایک مثال ہم نے سکول کی ریڈر میں پڑھی تھی کہ ایک شخص ایک اور مثال اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ ہم کل تمہیں کھانے کے بعد ایک لڈو کھلا ئیں گے جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا۔وہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور دل میں خوش ہوئے کہ وہ لڈو جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا بہت ہی بڑا اور اعلیٰ قسم کا ہو گا۔دوسرے دن جب وہ تھا