انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 78

۷۸ قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام پیغام چیز ہے اور شرافت اور چیز ہے۔یہ بات بری نہ تھی کہ اگر آپ لوگ اپنے مذہب کی تائید کرتے لیکن اس کام میں اس شخص کا نام جس کے خاندان کے ہزاروں قسم کے احسان اور حقوق آپ لوگوں پر تھے اس گستاخی سے لینا ہر گز آپ لوگوں کے لئے جائز نہ تھا اور اس حرکت سے آپ لوگوں نے اپنی انسانیت کو بھی بندہ لگا دیا۔پھر آپ کے جلسہ میں جو رنگ اختیار کیا گیا ہے اسے دیکھیں کس طرح ناپاک اور گندے حملے اس میں کئے گئے ہیں جو خدا کا خوف رکھنے والا انسان کبھی نہیں کر سکتا۔کسی شخص کی بے ادبی سے اس کے دشمنوں اور مخالفوں کو درد نہیں محسوس ہو تا بلکہ دوستوں اور ماننے والوں کو ہوتا ہے۔مرزا صاحب کی نسبت جو الفاظ آپ کے بلائے ہوئے مولویوں نے استعمال کئے ہیں اگر وہی لفظ رسول کریم ﷺ کی نسبت کسی اور مذہب کا پیرو کار استعمال کرے اور مجلس میں باغیرت مسلمان بیٹھے ہوں تو جانتے ہو اس کا نتیجہ کیا ہو گا وہ جلسہ گاہ خون سے بھر جائے گا اور وہ بد گو چند ہی منٹ میں اگلے جہان میں اپنی بدگوئیوں کا جواب دینے کے لئے بھیج دیا جاوے گا اور یہی حال اس کے ساتھیوں کا ہو گا۔جو تکلیف اس بات سے سب مسلمانوں کو ہو سکتی ہے وہی تکلیف ہمیں حضرت مرزا صاحب کی نسبت اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے ہوتی ہے کیونکہ ہم آپ کو رسول کریم ﷺ کا جانشین اور آپ کا روحانی بیٹا مانتے ہیں۔پس رسول کریم ا کے ساتھ ہمیں آپ کے نام کی بھی غیرت ہے مگر آپ کے بلائے ہوئے مولویوں نے بغیر ہمارے احساسات کا خیال کئے اس قسم کے الفاظ استعمال کئے اور ہمارے آدمی اس پر خاموش رہے کیونکہ انہیں یہی تعلیم ملی تھی کہ صبر و حوصلہ سے کام لیں۔اسی طرح ہمارے بعض معزز دوستوں کی ہتک کرنے کا ارادہ کیا گیا اور خود جواب کے لئے بلا کر جب وہ جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان سے سخت کلامی کی گئی۔پس ان امور پر غور کریں اور سوچیں کہ کیا ایمانداری کا یہ نتیجہ ہوتا ہے۔آپ لوگوں کو حضرت مرزا صاحب کا جھوٹ یا سچ معلوم کرنے کے لئے کہیں باہر سے مولوی بلانے کی ضرورت نہ تھی۔خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے آپ کے گھر میں مولوی رکھے ہوئے تھے۔آپ نے خود مرزا صاحب کی ابتدائی اور آخری حالت کو دیکھا تھا وہی آپ کے لئے کافی واعظ تھی۔آج سے تیس سال پہلے آپ لوگ جانتے ہیں قادیان کی کیا حالت تھی اس وقت مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ قادیان کا نام دور دور مشہور ہوگا اور دور دور سے