انوارالعلوم (جلد 3) — Page 483
ذکرالی ۳ کے بہت جلدی واپس چلا آئے تاکہ یہاں جس غرض اور مدعا کے لئے آیا ہے وہ اسے حاصل ہوتی سکے۔اور جس نفع اور فائدہ کے لئے جلسہ میں شامل ہوا ہے وہ حاصل کر سکے۔رسول کریم نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی نیک مجلس میں بیٹھتا ہے تو بغیر اس کے کہ وہاں کی باتیں سنے اور ان پر عمل کرے یوں بھی اسے فائدہ ہو جاتا ہے۔حدیث میں آتا ہے۔ایک مجلس میں کچھ آدمی بیٹھے تھے خدا تعالیٰ نے فرشتوں سے پوچھا کہ میرے فلاں بندے کیا کر رہے تھے۔(رسول کریم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ان کے متعلق اس لئے سوال نہیں کیا کہ وہ جانتا نہ تھا بلکہ خدا تعالیٰ اصل واقعہ کو خوب جانتا تھا، انہوں نے کہا ذکر الہی کر رہے تھے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا جو کچھ انہوں نے مانگا میں نے ان کو دیا۔فرشتوں نے کہا ان میں ایک ایسا آدمی بھی بیٹھا تھا جو ذکر الہی نہیں کرتا تھا یونہی بیٹھا تھا۔خدا تعالٰی نے فرمایا ان کے پاس بیٹھنے والا شقی نہیں ہو سکتا میں اس کو بھی انعام و اکرام دوں گا۔(بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذکر اللہ ) مطلب یہ کہ نیکوں کی صحبت میں جو بیٹھتا ہے خواہ ایک وقت اسے ہدایت نصیب نہ ہو لیکن دو سرے وقت میں ضرور حاصل ہو جاتی ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ باوجود خلوص دل سے ایسی مجلس میں بیٹھنے کے وہ کافر ہی رہے۔ہاں جو ایک آدھ دفعہ بیٹھ کر پھر نہیں آتا اور کافر ہی رہتا ہے اس کے لئے یہ بات نہیں ہے۔تو آپ لوگ بہت حد تک مجلس میں بیٹھے رہنے کی کوشش کریں۔اور اگر کسی کو کوئی سخت ضرورت ہو تو اس کو پورا کر کے جلدی واپس آجائے۔میں نے دعا کے طریق بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ نے اور زیادہ انکشاف کر دیا پچھلے دنوں دعا کے متعلق کچھ خطبات کے تھے۔اور ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قسم کے مضامین بیان ہوئے تھے کہ جن سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔میرے پاس کئی ایک خطوط آئے ہیں۔جن میں لکھا ہوا تھا کہ ان سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ان کے متعلق مجھے ایک شخص نے لاہور سے خط لکھا تھا اس کا نام نہیں پڑھا گیا تھا معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق ستاری سے کام لیا۔اس نے لکھا کہ آپ نے یہ کیا کر دیا کہ آپ نے وہ طریق بتا دیئے جو پوشیده در پوشیدہ چلے آتے تھے اور جن میں سے صوفیاء کوئی ایک آدھ برسوں خدمتیں لینے کے بعد بتاتے تھے۔آپ نے تو بھانڈا ہی پھوڑ دیا اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی لکھا کہ آپ بھی ایسا کرنے پر مجبور تھے کیونکہ آپ کو اپنی جماعت سے بہت محبت ہے اسی لئے ان کو یہ طریق بتا +