انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 469

رالعلوم جلد ۳ ۴۶۹ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں نہیں بلکہ بہت بڑا ہے۔لیکن جس طرح جسمانی جنگ میں اگر ایک آدمی بھی سستی کرتا ہے۔تو سمجھا جاتا ہے کہ فتح کو شکست سے بدلنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح اسلام کی اشاعت میں اگر کوئی سستی سے کام لیتا ہے تو اپنے ذمہ بہت بڑا جرم لیتا ہے۔حالانکہ اسلام اس وقت یہ نہیں کہتا کہ اپنے خون سے میری آبیاری کرد بلکہ یہ کہتا ہے کہ اپنے وقت اور اپنے مال کو میری اشاعت میں صرف کرد۔لیکن کس قدر افسوس ہے اس انسان پر جو اس میں بھی سستی دکھاتا ہے۔پس اے دوستو! اپنے نفوس کی اصلاح کرو۔آپ نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ ہم خدا کی راہ میں اپنے مال و جان کو خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔اور خدا کی فوج میں داخل ہو چکے ہیں اس لئے تمہاری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں۔دیکھو ایک ایسا شخص جو فوج میں ملازم نہیں ہے اگر کسی نوجی آفیسر کو سلام نہ کرے تو اسے کوئی نہیں پوچھتا۔لیکن اگر کوئی سپاہی کسی آفیسر کو سلام نہ کرے تو فورا اس کا کورٹ مارشل کر کے اسے سزادی جاتی ہے۔آپ لوگ خدا تعالی کی فوج کے سپاہی ہیں اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنی فوج میں داخل کر لیا ہے اس لئے سب مل کر کام کرو۔اس دنیاوی جنگ نے آپ کو بتا دیا ہے کہ مقابلہ کے وقت بڑے انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔پس ایک انتظام کے ماتحت اکٹھے ہو کر کام کرو۔آپس میں لڑائی جھگڑے نہ کرو۔ایک معمولی سی بات طول دینے سے بہت دور چلی جاتی ہے اور کئی انسانوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیتی ہے۔اس لئے کوشش کرو کہ تم میں کوئی ایسی بات پیدا ہی نہ ہو۔رم میرے پیارو ! اتنی عقل تو وحشی جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے کہ جب وہ دشمن کو دیکھتے ہیں تو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت علی کے وقت صحابہ میں جو لڑائیاں ہو ئیں اس وقت عیسائیوں کے بادشاہ نے چاہا کہ مسلمانوں پر حملہ کرے۔اس کو سب وزراء نے مشورہ دیا کہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کا یہ بہت عمدہ موقعہ ہے لیکن اس کے پادری نے کہا کہ نہیں ہرگز حملہ نہیں کرنا چاہئے کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔ان کے متعلق میں تمہیں بتاتا ہوں۔دو کتے لاؤ جب کتے لائے گئے تو کچھ عرصہ انہیں بھوکا رکھ کر گوشت ڈالا وہ آپس میں لڑنے لگ گئے۔اس پر اس نے ان پر شیر چھوڑا شیر کو دیکھ کر ان دونوں نے لڑائی بند کر دی اور شیر پر پل پڑے۔اس نے کہا یہی حالت مسلمانوں کی ہے اگر ان پر حملہ کیا گیا تو اسی طرح اکٹھے ہو کر وہ مقابلہ کریں گے۔