انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 435

انوار العلوم جلد - - r۔۔۴۳۵ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں طرف سے ایک کاغذ بنا کر پیش کر دے اور امید رکھے کہ گورنمنٹ کو دے کر اس سے روپیہ وصول کرلوں گا۔تو یہ خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے انعام آیا ہے اگر تم اس کو قبول کر کے اس پر عمل کرو گے تو اور زیادہ انعام پاؤ گے۔اگر یونسی انعام حاصل کرنا چاہو تو یاد رکھو کہ اللہ بڑا جاننے والا ہے وہ کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا اور نہ ہی تمہارے فریب میں آ سکتا ہے۔چنانچہ آگے اس مضمون کی تشریح فرما دی کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا اَنْ يَقُولُوا امَنَا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ۔(العنکبوت : ۳) کیا لوگوں نے یہ سمجھ چھوڑا ہے کہ وہ آزمائش میں نہ ڈالے جائیں گے صرف یہ کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لے آئے۔یہ نہیں ہو سکتا۔جب معمولی جانے والوں اور ادنی بصارت رکھنے والوں کو کوئی دھوکا نہیں دے سکتا حالانکہ آنکھ کبھی دھوکا بھی کھا جاتی ہے تو پھر اس خدا کو جو ہر ایک پوشیدہ سے پوشیدہ باتوں کو جانتا اور نہاں در نہاں چیزوں کا علم رکھتا ہے کس طرح دھوکا دیا جا سکتا ہے۔پس جب تک تم کو جو انعام ملا ہے اس کو چمٹ کر مضبوطی سے نہ پکڑ لو گے اس وقت تک خدا تعالیٰ تک نہ پہنچ سکو گے اور انعامات کے وارث نہ بن سکو گے جو صرف زبان سے ایمان لانے کا اقرار کرنے سے نہیں بلکہ عمل کر کے دکھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔پھر فرمایا - وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ) العنكبوت : ۴) اول تو یہی سمجھ لو کہ میں بہت بڑا جانے والا ہوں اس لئے تم مجھے کبھی دھوکا نہیں دے سکتے۔لیکن شاید کوئی کہے کہ خدا چونکہ چشم پوش ہے اس لئے ہم سے چشم پوشی کر دے گا۔فرمایا یہ نہیں ہو گا۔وَلَقَدْ فَتَنَا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ان لوگوں سے جو آج ایمان کا دعوی کرتے ہیں وہی معاملہ ہو گا جو ان سے پہلے زمانہ کے لوگوں سے ہوا۔ہم چشم پوش ہیں اور ضرور ہیں لیکن اس معاملہ میں چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان کو یہ دیکھ لیں۔کیا صرف انکے زبانی کہہ دینے سے خدا تعالیٰ نے ان کی بات مان لی تھی۔ہر گز نہیں بلکہ ان کو ہم نے آزمائش میں ڈالا تھا۔فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الكَذِبِينَ ( العنكبوت : ۳) اللہ تعالی ضرور ان لوگوں کو جان لے گا جو اپنے دعوئی میں بچے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جان لے گا جو جھوٹے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ایمان کا دعوی کرنے والوں کی ضرور ضرور آزمائش کروں گا۔اور یہ میری بات بلا شک و بلا ریب اہل ہے۔میں اس کو ضرور عمل میں لاؤں گا۔یعنی یہ کہ اللہ