انوارالعلوم (جلد 3) — Page 561
ردم جلد - ۳ ۵۶۱ زندہ خدا کے زبر دست نشان تھے کہ ایک سال کے اندر یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور یہ کہ دسمبر ۱۹۱۴ ء میں سپاہی انگلستان میں آکر عید منائیں گے۔پس ۱۹۰۵ء میں ایک عظیم الشان جنگ کی خبر دینا اور پھر یہ بتانا کہ اس جنگ کے دوران میں زار روس ایک خطرناک مصیبت میں مبتلا ہو گا اور اس کا حال ایسا خراب اور ختہ ہو جائے گا کہ اپنی حالت کی آپ ترجمانی کرے گا ایک ایسی زبر دست پیشگوئی ہے جس کی مثال بہت سے پہلے انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی نہیں مل سکتی۔اور جو تاریخی ثبوت اس پیشگوئی کے قبل از وقت شائع ہونے کا موجود ہے وہ تو اپنی نظیر آپ ہی ہے۔۔جس قدر بھی اس پیشگوئی کے الفاظ پر غور کیا جاوے ، پھر زار کی طاقت اور رسوخ کو دیکھا جائے ، پھر اس کی معزولی کے حالات کو دیکھا جائے اتنی ہی اس کی عظمت ظاہر ہوتی ہے زار کو جو رسوخ اس کے ملک میں حاصل تھا وہ اس کی تاریخ سے واقف لوگوں سے پوشیدہ نہیں اور جیسا کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا کا فاضل مضمون نگار روس کے ہیڈنگ کے نیچے لکھتا ہے۔جو شورش پسند لوگ تھے وہ بھی آہستہ آہستہ امن پسندی کی طرف آ رہے تھے۔اور ڈوما کے قیام سے لوگوں کے جوش بہت کچھ دب گئے تھے۔علاوہ ازیں زار کی حفاظت کے لئے کا سکس کی ایک بڑی فوج رکھی جاتی تھی جن پر زار کو بہت بھروسہ تھا۔لیکن باوجود زار کی اس طاقت کے اور ملک کی شورش پسند جماعتوں کے دب جانے کے ۱۲ مارچ کو یک لخت ایسا جوش نمودار ہوا کہ تین دن کے اندر اندر زار کو تخت سے دست بردار ہونا پڑا۔اور ان کی شکستہ حالت کا اس سے علم ہو سکتا ہے کہ ان کو کئی پہلو بدلنے پڑے۔اول اپنے وزراء کو اطلاع دی کہ انہوں نے جنرل ا۔مگزیف کو انتظام دار الخلافہ کے لئے مقرر کر دیا ہے اس لئے وہ گھبرائیں نہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغاوت ایسی جلدی اور تیزی سے پھیلی تھی کہ زار اس کے عمق کو معلوم نہیں کر سکے اور معمولی خیال کیا۔لیکن تھوڑی دیر کے بعد جب ان کو معلوم ہوا کہ دارالخلافہ کی گارد تک علیحدہ ہو گئی ہے اور باقی سپاہ بھی باغیوں سے مل رہی ہے تو اپنے بھائی کے حق میں حقوق بادشاہت منتقل کرنے چاہے۔لیکن جب دیکھا کہ لوگ اس پر بھی راضی نہیں ہوتے تو آخر اعلان کیا کہ ”ڈوما کے ساتھ متفق ہو کر ہم نے یہ دیکھا کہ ملک کی بہبودی کے لئے یہ بہتر ہے کہ ہم تاج سے دست بردار ہو جائیں اور اپنے اعلیٰ اختیار سے مستعفی ہو جاویں لیکن اس پر بات ختم نہ ہوئی قائم مقامان ملک نے مناسب سمجھا کہ زار کو نظر بند کیا جائے چنانچہ رپورٹر خبر دیتا ہے کہ ”زار کے اپنے محل پر پہنچنے سے پہلے ڈوما کے وکلاء میگیلو پہنچ گئے۔انہوں نے جرنیل