انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 305

العلوم جلد ۳۰۵ نصائح مبلغین اس پر خاص توجہ کرتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کی توجہ ہو وہ کیوں فرمانبردار نہ بنے گا۔پانچواں ذریعہ حصول تقویٰ کا استخارہ ہے۔یعنی ہر روز اپنے کاموں کے لئے استخارہ کرے۔اور اپنے موٹی سے دعا کرے کہ جو کام نیک اور تیری مرضی کے مطابق ہیں ان کی توفیق عطا ہو۔اور جو تیری مرضی کے موافق نہیں ان سے مجھے ہٹالے۔اگر ہر روز ایسا نہ کر سکے تو ہفتہ میں ایک بار تو ضرور ہی کرے۔چھٹا ذریعہ یہ کہ دعاؤں میں لگا رہے۔جو شخص اپنے اللہ سے دعا کرتا رہے اللہ اسے اپنی رضا مندی کی راہیں دکھاتا ہے اور گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔ساتواں ذريعه لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : (۸) سے ظاہر ہے کہ جس نعمت باری تعالی پر ہم شکر کریں گے وہ بڑھ بڑھ کر دی جائے گی۔پس انسان اگر کوئی نیکی کرے تو ای اسے چاہئے کہ بہت بہت شکر بجالائے تاکہ اور نیکیوں کی توفیق ملے اور وہ متقی بن جائے۔آٹھواں ذریعہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ DNA LANGUAGENT ANNE الله والله اكبر - پڑھتا | رہے۔اس میں یہ سر ہے کہ جو کسی کی تعریف کرے وہ ممدوح چاہتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی بن جائے۔نبی کریم AND ANWALA NANG A NAT اللہ پر زور دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو وحدہ لا شریک ثابت کیا تو خدا نے فرمایا اے نبی اہم نے تجھے بھی دنیا میں فرد بنا دیا۔جو اللہ اکبر کہہ کے خدا کی دل و جان اور اپنے عمل سے بڑائی بیان کرے اسے اللہ بڑا بنا دے گا۔اور جو اس کی تسبیح کرے گا خدا اسے پاک بنا دے گا۔اور جو اس کا حامد بنے گا وہ محمود ہو جائے گا۔نواں ذریعہ نمازوں سے اپنی اصلاح کرے۔کیونکہ فرماتا ہے۔اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ، (العنکبوت : ۴۶) نما ز نا پسندیدہ کاموں سے روکتی ہے۔نماز معراج المؤمنین یعنی مومنوں کو ترقیات روحانی دینے والی ہے۔پس نمازیں بہت پڑھو تاکہ تقویٰ حاصل ہو اور تم میں فرمانبرداری کی روح پیدا ہو جائے۔دسواں ذریعہ اللہ تعالیٰ کے جلال و جمال کا معائنہ کرتا رہے۔جلال کے متعلق فرماتا ہے اَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسْكِنِهِمْ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لايت ، أَفَلَا يَسْمَعُونَ (السجدہ : (۲۷) یعنی کیا یہ بات ان کو ہدایت نہیں دیتی کہ اس سے پہلے کئی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا اور یہ ان کے مکانوں کے کھنڈروں میں چلتے پھرتے ہیں اس میں بہت سے نشان ہیں کیوں نہیں سنتے۔جب تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کے نافرمانوں کا انجام یہ