انوارالعلوم (جلد 3) — Page 475
انوار العلوم جلد ۳۰ ۴۷۵ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں چستی سے کام کرنا چاہئے۔تمہاری کسی حرکت میں سستی اور غفلت نہ ہو۔اور اس فتح اور نصرت کے وقت شکست خوردہ لوگوں کی سی شکل نہ بناؤ۔کیونکہ یہ بدشگونی ہے اور خدا کے غضب کا مورد بنا دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے کہ تم ضرور فاتح ہو گے اور جو تمہارے مقابلہ پر آئے گا شکست کھائے گا۔پس تم امید والے دل بھروسہ اور تو کل والے جوش اور چستی و ہوشیاری والے اعضاء لے کر نکلو اور دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھر جاؤ۔کس قدر افسوس آتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے علاقہ کے لوگ ہماری باتیں نہیں سنتے اس لئے ہم تبلیغ کسی کو کریں۔ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ وہ کبھی نا امید نہ ہوں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَا تَا نَسُوا مِنْ رَوحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَا يُنَسُ مِنْ زَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (یوسف) (۸۸) مؤمن کو کبھی نا امید نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ ناامید ہونا کافر کی علامت ہے۔پس اگر اپنی کوشش اور سعی کافی الحال نتیجہ نہیں دیکھتے تو نا امید نہ ہو۔بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کر ہمت دکھاؤ اور یقین رکھو کہ آج تم میں سے وہ جو الف ب نہیں جانتے ایک وقت آئے گا جبکہ دنیا کے ادیب ان کے سامنے آکر زانوئے ادب خم کریں گے۔اور ان سے علم سیکھیں گے۔کیونکہ آپ کو وہ علم دیا گیا ہے جو خدا تعالٰی نے نازل کیا ہے۔پس اپنے حوصلے بلند کرو اور ستی کو ترک کرد و نا امیدی کا خیال تک نہ لاؤ۔اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین ہو گا اور کوشش وسعی سے کام لو گے تو بہت جلدی دیکھ لو گے کہ بہت سے ایسے لوگ جو اسلام کے خلاف بڑی بڑی تقریریں کرتے اور اسے جھوٹا قرار دیتے ہوں گے وہ اس کو سچا مان لیں گے۔اور ہر جگہ لا الہ الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ اور الله اکبر کی آواز بلند کرتے پھریں گے اور دنیا پر صداقت اور راستی پھیل جائے گی۔یہ دن دور نہیں بلکہ قریب ہیں۔پس گھبراؤ نہیں۔ابتلاء آئیں گے اور ایسے آئیں گے کہ قریب ہوگا بہت لوگ مرتد ہو جائیں لیکن کامیاب تم ہی ہو گے۔تم نے ان ابتلاؤں سے گھبرانا نہیں اور نہ ہی حوصلوں کو پست ہونے دیتا ہے۔جب تم اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑے ہو جاؤ گے تو اللہ تعالٰی خود تمہاری مدد کرے گا اور جب اللہ تمہارا مددگار ہو جائے گا تو کسی کی طاقت نہیں ہوگی کہ تمہارا مقابلہ کر سکے۔اس لئے اٹھ کھڑے ہو اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جانوں کو بے دریغ صرف کر دو۔جب ایسا کرو گے تو وہ سب کچھ اپنی آنکھوں دیکھ لو گے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ لوگ آمین کہتے جائیں۔