انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 476 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 476

دعا جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی : اے ہمارے قادر مطلق خدا! اے ہمارے خالق و مالک خدا! اے ہمارے رازق و محافظ خدا اے اسلام کو بھیجنے والے خدا اے رسول کریم ﷺ کو مبعوث کرنے والے خدا اے قرآن کریم ایسی پاک کتاب دینے والے خدا! اے وہ خدا جس نے محمد کے ذریعہ دنیا میں صداقت بھیجی اور آپ کے فرمانبرداروں کو اس کے پھیلانے کی توفیق بخشی۔اے وہ خدا جس نے ہمیں اس صداقت کے قبول کرنے کی توفیق دی۔اے وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود کا زمانہ ہمیں عطا کیا۔اے وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود کی غلامی کی ہمیں توفیق بخشی۔اے وہ خدا جس نے اسلام کی صداقت پھیلانے کا کام ہمارے سپرد کیا ہم تیرا ہی واسطہ دے کر تیرے ہی دربار میں عرض کرتے ہیں کہ تو ہمیں ہمت اور طاقت بخش تاکہ ہم اس کام کو کر سکیں۔ہم کمزور اور ناتواں ہیں اور ہمارا دشمن قومی اور طاقتور ہے۔اے خدا ! جو تمام سامانوں اور ہتھیاروں کے پیدا کرنے والا ہے تو ہی ہم کمزوروں کو سامان عطا کر۔ہمیں سہارا دے اور ہمارے دلوں کو مضبوط کر دے اور ہمیں دشمنوں کے مقابلہ سے بھاگنے سے بچا۔اے شہنشاہوں کے شہنشاہ انہما را دشمن ہماری بے سرو سامانی کو دیکھ کر ہنستا اور ہمیں شکست دینا چاہتا ہے تو ہی اس کو شکست دے اور ہمارے سامنے سے بھگا دے۔تیری تائید اور نصرت سے اسلام کی فتح کا جھنڈا لہرائے۔اور تیری مدد سے اسلام سب پر غالب ہو۔اے میرے بادشاہ! تیرے نام کی عظمت اور شوکت دنیا میں قائم ہو۔اور تیری طرف جو نقص اور کمزوریاں منسوب کی جاتی ہیں وہ دور ہو جائیں۔اے میرے قادر مطلق خدا! تیرے بھیجے ہوئے حضرت محمد الی کا دنیا کلمہ پڑھے اور تیرے فرستادہ حضرت مسیح موعود کو قبول کرے۔اے میرے خدا ہمارے دلوں سے بغض، حسد کینہ اور دشمنی نکال دے۔اے میرے خدا! ہماری کمزوریوں اور نقصوں کو دور کردے۔اے میرے خدا! ہمیں قرآن کریم پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور اے میرے خدا! تو نے جو وعدے حضرت مسیح موعود نے کئے ہیں ان کا ہم کو مستحق بنا۔اور اے میرے خدا! ان وعدوں کو ہم پر پورا کر دے۔رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ وَرَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ خَزَيْتَهُ ، وَمَا لِلظَّلِمِيْنَ مِنْ أَنْصَارِهِ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَا دِيَا يُنَادِى الإِيمَانِ أَنْ امِنُوا بِرَتِكُمْ فَا مَنَا ، رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّاتِنَا وَ ق سلے تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِهِ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ۔