انوارالعلوم (جلد 3) — Page 14
انوار العلوم جلد ۳۰ ۱۴ چند نغلط فہمیوں کا ازالہ جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں" (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۶-۴۰۷) ۴ حضرت مسیح موعود کے سوا اس امت میں اور کوئی شخص نبی نہیں کہلا سکتا ہے، اور نہ نبیوں کی سی نبوت کسی کو ملی ہے۔ ہاں جزوی نبوت کے بیشک بعض لوگ مستحق ہوئے۔ لیکن جزوی نبوت در حقیقت کوئی نبوت نہیں بلکہ بعض کمالات نبوت پانے کا نام ہے۔ اور جو شخص صرف رویائے صالحہ دیکھ لے۔ اس کی نسبت بھی کہا جا سکتا ہے کہ نبوت کا ایک جزو اس میں بھی پایا جاتا ہے مگر وہ نبی نہیں ہو سکتا اور یہی وجہ ہے کہ جب تک حضرت مسیح موعود اپنی نبوت کو جزوی نبوت خیال کرتے رہے۔ آپ اپنے آپ کو نبی نہیں قرار دیتے تھے جیسا کہ تریاق القلوب کے وقت میں آپ نے اپنے آر آپ نے اپنے آپ کو غیر نبی قرار دے کر مسیح سے اپنے من کل الوجوہ افضل ہونے سے انکار کیا ہے لیکن بعد میں اپنے افضل ہونے کا اس بناء پر کہ آپ کو بار بار نبی کہا گیا ہے بڑے زور سے اعلان کیا ہے۔ ہا ہے۔ دیکھو حقیقۃ الوحی صفحه ۱۴۹٬۱۴۸ ۱۵۰ او ر ا ۱۵۰ اور ۱۹۰۱ء سے لے کر اس کے بعد جب سے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے افضل ہونے اور اپنے نبی ہونے کا اعلان کیا ہے کبھی اپنی نبوت کو جزوی یا ناقص نبوت نہیں قرار دیا۔ اور اگر ایسا کیا ہو تو اس کا ثبوت دیا جائے۔ تریاق القلوب تک بے شک آپ اپنے آپ کو جزوی نبی قرار دیتے رہے جو ۱۸۹۹ء میں لکھی گئی اور ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی۔ لیکن ۱۹۰۱ء سے آپ نے اس عقیدہ کو بالکل ترک کر دیا اور حقیقۃ الوحی سے ثابت ہے کہ اس کے ترک کرنے کا باعث انکشاف تام تھا۔ اور وحی الہی سے اسطرف توجہ منعطف ہوئی تھی۔ پس آپ کی نبوت کو اب جزوی نبوت نہیں کہا جا سکتا۔ مولوی صاحب نے اسی غلطی میں پڑ کر جو میں نے پہلے بیان کی ہے کچھ سوالات بھی کئے ہیں مثلاً یہ کہ اگر ۱۹۰۲ء میں دعوی نبوت کیا ہے تو پھر لو تقول والی آیت سے کیوں حضرت مسیح موعود پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ اور ہے پرا لتا۔ اور یہ کہ جب مسیح موعود کے دعو۔ دعوے کے باوجود آپ کئی سال تک جزوی نبی رہ سکتے تھے تو بعد میں کیوں آپ کا نبی ہونا ضروری ہوا۔ اسی طرح یہ کہ حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ جو شخص کثرت مکالمہ مخاطبہ سے زیادہ کسی اور نبوت کا دعوئی