انوارالعلوم (جلد 3) — Page 121
انوار العلوم جلد - ١٢١ انوار خلافت نبی جو خاتم النبین ہے اور جو تمام نبیوں کا سردار ہے۔اس کی نبوت بھی اس دلیل کے مطابق (نعوذ باللہ ) باطل ٹھرتی ہے۔کیونکہ آپ سے پہلے پانچ شخص ایسے گزرے ہیں جن کا نام محمد تھا۔چنانچہ آپ سے پہلے بنو سواءۃ میں محمد اجسمی گزرا ہے۔اور ایک محمد اس ابرہہ کے دربار میں تھا جس نے مکہ پر حملہ کیا تھا۔اور یہ حملہ رسول کریم ان کی پیدائش سے ایک سال پہلے ہوا۔اس کی نسبت جاہلیت کا ایک شعر بھی ہے ، فَذَ الكُمْ ذُوالتَّاجِ مِنَا مُحَمَّدٌ - وَرَأَيْتُهُ فِي حَومَةِ المَوتِ تَخْفَق تیسرا شخص اس نام کا بنو تمیم میں گزرا ہے اور یہ شخص پادری تھا۔چوتھا محمد الاسیدی تھا۔پانچواں محمد الفتیمی۔پس اگر یہی دلیل حضرت مسیح موعود کی نبوت کو باطل کرنے والی ہے تو حضرت یحی ، حضرت ذکریا ، حضرت مسیح اور آنحضرت ﷺ کی نبوت بھی ثابت نہیں ہوتی۔کیسے تعجب کی بات ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری مخالفت میں ان ہتھیاروں پر اتر آئے ہیں کہ جن سے پہلے نبیوں کی نبوت بھی باطل ہو جاتی ہے۔قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کفار کی نسبت فرماتا ہے کہ یہ ہمارے رسول (محمد ال ) پر ایسے اعتراض کرتے ہیں جو ان کی کے نبیوں پر بھی پڑتے ہیں جن کو یہ مانتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ آسمان پر چڑھ جا۔اور ہمارے لئے کتاب لا۔وغیرہ وغیرہ۔تو جیسے اعتراضات وہ لوگ آنحضرت ا پر کیا کرتے تھے ایسے ہی اعتراضات یہ لوگ آج حضرت مسیح موعود پر کرتے ہیں جن کو اگر سچا مان لیا جائے تو سب نبیوں کی نبوت باطل ہو جاتی ہے۔پھر ایک یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ مرزا صاحب ایک اور اعتراض اور اس کا جواب نے اپنے کئی نام رکھے ہیں۔حالانکہ کسی اور نبی نے اپنے کئی نام نہیں رکھے اس لئے یہ نبی نہیں ہو سکتے۔اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ آنحضرت ا فرماتے ہیں کہ إِنَّ لِنْ أَسْمَاء أَنَا مُحَمَّدٌ وَ أَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِى الَّذِي يَمْحُو اللهُ بِيَ الْكَفْرَ وَانَا الْحَاشِرَ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلى قَد فَى وَأَنَا الْعَاقِبُ وَ الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ بِى - (مشكوة كتاب الاداب باب اسماء النبي وصفاته ) یعنی آنحضرت فرماتے ہیں کہ میرے پانچ نام ہیں۔پس اگر حضرت مسیح موعود کے بھی خدا تعالٰی نے کئی نام رکھ دیئے اور آپ کو مہدی اور کرشن بنا دیا۔تو اس سے آپ کی نبوت کس طرح باطل ہو گئی۔آپ نے اپنے آقا سے تو ایک نام کم ہی پایا ہے۔پس آنحضرت ﷺ کی نبوت پانچ نام رکھنے کے باوجود ثابت ہو سکتی ہے۔تو پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی نبوت چار نام رکھنے کی وجہ