انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 122

انوار العلوم جلد - ۳ انوار خلافت سے ثابت نہیں ہو سکتی۔وہ لوگ جو یہ اعتراض کرتے ہیں سوچیں اور بتائیں کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کیوں ثابت نہیں ہو سکتی۔پھر یہ کہا جاتا ہے کہ نبی کے لئے شرط ہے کہ وہ نبی کے لئے شریعت لانا شرط نہیں کتاب یعنی شریعت لائے۔لیکن حضرت مسیح موعود چونکہ کوئی کتاب نہیں لائے۔اس لئے نبی نہیں ہو سکتے۔یہ اعتراض جن کی طرف سے کیا جاتا ہے وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے اور حضرت مسیح موعود کے شیدائی کہلاتے ہیں لیکن اتنا نہیں جانتے کہ حضرت مسیح موعود اس کے متعلق خود لکھ گئے ہیں کہ ”نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو " ( براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه پھر آپ لکھتے ہیں کہ ”نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے۔یہ صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰) اسی طرح آپ فرماتے ہیں ” بعد توریت کے صدہا ایسے نبی بنی اسرائیل میں سے آئے کہ کوئی نئی کتاب انکے ساتھ نہیں تھی۔بلکہ ان انبیاء کے ظہور کے مطالب یہ ہوتے تھے کہ تا ان کے موجودہ زمانہ میں جو لوگ تعلیم توریت سے دور پڑ گئے ہوں۔پھر ان کو توریت کے اصلی منشاء کی طرف کھینچیں۔(شہادۃ القرآن صفحه ۴ ۴ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۰) پھر آپ لکھتے ہیں ”بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں۔جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے " ( بدر ۵ - مارچ ۱۹۱۵ء) اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ کوئی ایک نبی بھی ایسا نہیں ہوا جو شریعت نہ لایا ہو۔لیکن حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ کئی نبی ایسے ہوئے ہیں۔ہم کہتے ہیں جب بنی اسرائیل میں ایسے نبی آ چکے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے تو پھر یہ مطالبہ حضرت مرزا صاحب کے لئے کیوں پیش کیا جاتا ہے۔لیکن افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمارا ادار کہاں پڑتا ہے۔کیسا نادان ہے وہ شخص جو کسی کو تیر مارے اور سامنے اس کا اپنا باپ کھڑا ہو مگر وہ یہ خیال نہ کرے کہ اگر میں نے تیر مارا تو تیر پہلے میرے باپ کو چھیدے گا اور پھر کہیں اس تک پہنچے گا۔