انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 42

العلوم جلد ۳۰ ۲سم پیغام مسیح موعود کم اس ڈھنڈورا دینے والے کی آواز کی طرح تو اس کی آواز کو سنے اور دریافت کرے کہ کیا کہتا ہے؟ پس میں ہر ایک حق پسند حق طلب اور انصاف پسند سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس پیغام کو غور سے سنے گا جو میں بیان کرنے لگا ہوں۔یہ پیغام جیسا کہ میں نے بتایا ہے خدا کا پیغام ہے اور اس خدا کا ہے جو ہر ایک چیز کا جو زمین و آسمان کے درمیان ہے خالق ہے ہر ایک چھوٹی سے لے کر بڑی چیز کا مالک ہے اور ہر ایک جاندار کا رازق ہے اور جس کے حضور ایک دن تمام انسانوں کو حاضر ہونا ہے۔پھر اس پیغام کے لانے والا کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ وہ ہے جو کہتا ہے کہ میں وہ مسیح ہوں جس کی خبر انجیل نے دی ہے۔میں وہ نبی ہوں جس کی خبر دانیال نبی نے دی ہے۔میں وہ مہدی ہوں جس کی خبر آنحضرت ﷺ نے دی ہے۔میں وہ کرشن ہوں جس کی خبر گیتا میں درج ہے۔میں وہ میسیا درہی ہوں جس کی خبر جاماسپ نے اپنی کتاب جاما پسی میں لکھی ہے اور پھر وہ یہی نہیں کہتا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں تمام دنیا کی طرف صلح کرانے اور تمام کو ایک دین پر جمع کرنے کے لئے آیا ہوں۔اس کا یہ دعوئی بہت بڑا دعویٰ ہے پس ہر ایک انصاف پسند کا فرض ہے کہ اس کے دعوی کو سن تو لے۔میں مانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس کو قبول نہ کریں گے اور یہ سنت اللہ ہے کہ خدا کے فرستادوں کو بہت سے لوگ قبول نہیں کیا کرتے۔کیا یہ سچ نہیں کہ کرشن کی اس کے زمانہ میں مخالفت کی گئی کیا یہ درست نہیں کہ را چند ر زرتشت موسی ، داؤد ابراہیم اور مسیح کی اپنے اپنے زمانہ میں مخالفت کی گئی۔کیا یہ امر واقعہ نہیں کہ آخری لے نبی جو خاتم النبیین اور سب نبیوں کے سردار ہیں ان کی بھی مخالفت کی گئی اور کیا یہ صحیح نہیں کہ آج تک کوئی بھی نبی ایسا نہیں گزرا جس کا کوئی بھی مخالف نہ رہا ہو۔جب بات یہ ہے تو یہ خیال کرنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ساری دنیا مان لے اور کوئی مخالف نہ رہے حماقت ہے کیونکہ یہ سنت اللہ کے خلاف ہے پس ایسا ہونا نا ممکن ہے چونکہ انسانوں کی مختلف فطرتیں ہوتی ہیں اس لئے انبیاء کو سب کے سب قبول نہیں کر سکتے۔ہاں بعض ایسے ہوتے ہیں جو قبول کر لیتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن تک حق پہنچا ہی نہیں اور بعض جلد بازی سے کام لے کر انکار کر دیتے ہیں اس لئے یہ خیال کہ کسی ایک انسان کو ساری دنیا مان لے باطل ہے۔لیکن میں اس وقت آپ لوگوں کے سامنے ایک ایسے انسان کا پیغام پیش کرتا ہوں جس کو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کی طرف مبعوث کیا ہے اور جس سے خدا کا وعدہ ہے کہ دنیا کا اکثر حصہ تیرے ہاتھ پر صداقت کو قبول کرے گا اور تو اسلام کا چہرہ ظاہر