انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 581 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 581

علوم جلد ۳۰ بسم الله الرحمن الرحیم ۵۸۱ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ترقی اسلام کے بارہ میں ارشاد ترقی اسلام کے متعلق حضرت خلیفہ المسیح کا ارشاد شملہ سے تمام جماعت احمدیہ کے نام برادران! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔میں آج آپ لوگوں کو ایک نہایت ضروری اور اہم امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اس لحاظ سے اور بھی اہم ہے کہ اس کی طرف اس سے بہت پہلے آپ لوگوں کو توجہ دلائی جانی چاہئے۔مگر میں بوجہ بیماری معذور تھا اور ایک دو سطر کے لکھنے سے بھی مجھے سخت تکلیف ہو جاتی تھی۔پس بوجہ اس کے کہ کام کرنے کا وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے بہت زیادہ ہمت اور کوشش کی ضرورت ہے۔آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ اشاعت اسلام اور تبلیغ دین کا کام کس قدر اہم ہے اور یہ بھی کہ اس کام کے کرنے کا اہل اگر کوئی ہے تو وہ صرف آپ لوگ ہیں کیونکہ آپ لوگوں نے خدا تعالٰی کے ایک مرسل کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر ایک نئی زندگی حاصل کی ہے اور ایک نئی روح آپ میں پھونکی گئی ہے۔ورنہ باقی لوگ جو اس وقت دعوائے اسلام کرتے ہیں روحانی طور پر مردہ ہیں اور ایک مردہ دوسرے مردے کو کیا نفع دے سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ کی قدرت نے مسیح موعود کے ذریعہ سے آپ لوگوں میں نہ صرف زندگی کی روح ہی پھونکی ہے بلکہ زندہ کرنے کی طاقت بھی عطا فرمائی ہے۔کہتے ہیں کہ حضرت مسیح اسرائیلی مردے زندہ کیا کرتے تھے۔مگر خدا