انوارالعلوم (جلد 3) — Page 573
قوم جلد ۳۰ ۵۷۳ خدا کے قمری نشان نہیں ہو گا۔اور پھر یہ بھی فرما دیا کہ جو وقت کہا گیا ہے اس کے اندر یہ واقعہ ہو گا تو معلوم ہو گیا کہ کو آپکی زندگی میں یہ واقعہ نہ ہو گا مگر سولہ سال کے اندر ہو گا اور ایسا ہی ہوا۔الہام کے دس سال کے بعد گیارھویں سال یہ الہام پورا ہوا۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے زلزلہ کے الہامات پر اپنے مکان کو چھوڑ کر باہر خیموں میں کچھ مدت رہائش کی اور یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ آپکی مراد زلزلہ سے زلزلہ ہی تھا۔تو یہ اعتراض درست نہیں کیونکہ جب کہ الفاظ الہام میں زلزلہ کا ذکر تھا تو احتیاطاً ایسا کرنا ہر گز اس پیش گوئی کی عظمت میں کمی نہیں لاتا۔یہ انبیاء کا طریق ہے کہ وہ الہام کو ہر طرح پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کو واقعہ حدیبیہ جو پیش آیا اسی قبیل سے تھا۔ان الہامات کے متعلق یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود کو زلزلوں کے متعلق کئی الهامات ہوئے تھے۔جن میں سے بعض ظاہر کرتے تھے کہ وہ زلزلہ اس ملک میں آئے گا۔بعض ظاہر کرتے تھے کہ سب دنیا میں آئے گا۔بعض ظاہر کرتے تھے کہ وہ آپ کی حیات میں آئے گا۔اور در حقیقت یہ ایک زلزلہ نہ تھا بلکہ بہت سے زلزلے تھے۔چنانچہ آپ کا یہ الہام کہ " چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشاں کی پنج بار " (۱۴ مارچ ۱۹۰۶ء۔تذکرہ صفحہ ۷۰۳) اس بات کا مظہر ہے کہ پانچ دفعہ اس قهری نشان کی سخت تجلی ہو گی اور بھی الہام تھے جو چھوٹے چھوٹے زلزلوں کی کثرت سے واقعہ ہونے کی خبر دیتے تھے مگر بہر حال پانچ دفعہ کا ذکر تو صاف الفاظ میں تھا۔جن میں سے دو زلر لے تو حضرت صاحب کی زندگی میں آئے۔ایک امریکہ میں اور ایک چلی میں آیا اور یہ زلزلے ان الہامات کے بعد واقعہ ہوئے۔اور ایک میں ڈیڑھ ہزار آدمی ہلاک ہوئے اور۔دوسرے میں اڑھائی ہزار۔اور جو زخمی ہوئے ان کی تعداد تو بہت زیادہ ہے۔اور ان کے واقعہ ہونے کے بعد کئی لوگوں کو جو صداقت پسند تھے اور ان پیشگوئیوں سے واقف تھے ہدایت بھی ہوئی۔پس زندگی میں بھی بعض زلزلے آئے اور لوگوں کو ان سے ہدایت بھی ہوئی۔اور ایک آفت جو زلزلہ سے کمال مشابہ تھی الہامات کے مطابق آپ کی وفات کے بعد بھی آئی۔جس کا اثر جیسا کہ پیش گوئی میں بتایا گیا تھا ساری دنیا پر پڑا۔اور سب بڑے اور چھوٹے انسان اس سے متاثر ہوئے اور یورپ بر اعظموں میں سے اور زار افراد میں سے خصوصاً اس آفت عظیمہ کا مورد بنا۔اور بہت لوگوں نے ان نشانات کو دیکھ کر ہدایت بھی حاصل کی لیکن جو جنم کے اندھے