انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 477

م۴۷ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریا اِنَّكَ لا تُخْلِفُ الماده ال عمران: ۱۹۲۰ تا ۱۹۵) اے ہمارے رب! ہر قسم کی ذلت اور رسوائی سے ہمیں محفوظ رکھ اور جس طرح ہماری ابتداء بخیر کی ہے اسی طرح انجام بھی بخیر کر۔اے ہمارے رب! ہر وقت اپنے فضل اور رحم کے نیچے رکھ اور ہر وقت کرم کی نظر سے دیکھ۔کیونکہ جو تیرے دروازہ سے دھتکارا جائے اسے کسی جگہ عزت نہیں مل سکتی۔اور جسے تو عزت دے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا اے ہمارے رب! دنیا کی عزت دنیا کا مال دنیا کی دولت دنیا کا آرام دنیا کی آسائش ، دنیا کے تعلقات دنیا کے رشتہ دار غرضیکہ دنیا کی کوئی چیز بھی تجھ تک پہنچنے کے لئے ہمارے راستہ میں روک نہ ہو۔اور ہم سب کچھ تیرے لئے قربان کر دینے کی توفیق پائیں۔آمین ه