انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 429 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 429

بسم الله الرحمن الرحیم ۴۲۹ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں تقریر بر موقع جلسه سالانه ۲۷ / دسمبر ۱۹۱۶ء) اشْهَدُ انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ - بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وہ مضمون جو آج میں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں احمد یہ جماعت کے فرائض اور اس کی ذمہ داریوں پر ہے۔مگر اسکے بیان کرنے سے پیشتر ایک صاحب کا جن کی رخصت آج تک ہی ہے اور وہ آج چلے جائیں گے ان کا نکاح پڑھائے دیتا ہوں۔(نکاح پڑھایا گیا۔اس کے بعد حضور نے ایک غیر احمدی کے سوال کا جواب دیا۔جنہوں نے لکھا تھا کہ میں کل سے مسئلہ نبوت کے متعلق جو تقریریں ہوئی ہیں سن رہا ہوں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جب رسول کریمی کے متعلق خاتم النبین آگیا ہے تو پھر آپ کے بعد کس طرح کوئی نبی آسکتا ہے)۔حضور نے فرمایا کہ اگر انہوں نے مفصل جواب سننا ہو تو مغرب کے بعد اپنے کمرہ کے منتظم کو کہہ دیں وہ انہیں میر محمد اسحاق صاحب یا حافظ روشن علی صاحب کے پاس پہنچا دیں گے۔وہ انہیں خاتم النبیین کے معنی سمجھا دیں گے۔اور یہ بھی بتا دیں گے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کس طرح کوئی نبی آسکتا ہے۔مختصر طور پر اس کا یہ جواب ہے کہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر اور مہر تصدیق کرنے کیلئے ہوتی ہے۔یعنی جس نبی کے متعلق آنحضرت ﷺ نے اپنی طرف سے مہر لگا دی ہے وہ سچا ہے۔پس جس کو نبی کریم نے کہا ہے کہ نبی ہے۔وہی سچا نبی ہے اسکے علاوہ کوئی نبی سچا نہیں ثابت ہو سکتا۔مثلاً حضرت یحی اور حضرت ذکریا کے ماننے والے دنیا میں موجود نہیں ہیں اور بائبل میں جس طریق سے ان کا ذکر ہے اس کی رو سے وہ نبی نہیں ہو سکتے۔لیکن چونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ نبی ہیں اس لئے ہم ان کو نبی مانتے ہیں۔پس یہ آنحضرت ﷺ کی انکے متعلق مہر ہو گئی کہ آپ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ان کو قرآن کریم میں نبی قرار دیا۔یہی معنی ہیں خاتم النبین کے۔خدا تعالی آنحضرت ﷺ کے متعلق فرماتا ہے