انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 123 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 123

انوار العلوم جلد ۳۰ ١٢٣ انوار خلافت یہ لوگ بھی ایسے ہی ہیں یہ نہیں جانتے کہ ہمارا حملہ حضرت مسیح موعود پر نہیں ہے بلکہ حضرت ابراہیم ، حضرت موسی ، حضرت عیسی اور آنحضرت پر پڑتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایسی باتیں پیش کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود نے بار بار لکھا ہے کہ کئی نبی ایسے ہوئے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے۔لیکن ہم سے یہی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مرزا صاحب کی کتاب بتاؤ ورنہ وہ نبی نہیں ہو سکتے۔انہوں نے سمجھا ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ کی کوئی کتاب دنیا میں کیوں آتی ہے۔کتاب تو اس وقت آتی ہے جبکہ پہلی شریعت کے احکام مٹ چکے ہوں یا ایسے مسخ ہو چکے ہوں کہ ان کا معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہو۔لیکن جب پہلی شریعت موجود ہو اور اس کے احکام میں بھی کوئی نقص نہ واقعہ ہو گیا ہو تو پھر کسی اور کتاب کے آنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔نبوت خدا تعالٰی کا ایک فضل ہوتا ہے اس کے لئے ضروری نہیں کہ نبی وہی ہو جس کو شریعت بھی دی جائے۔۔۔جس طرح دنیا کے بادشاہوں نے اپنے وزراء اور امراء کے لئے درجے مقرر کر کے نام رکھے ہوتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالٰی نے بھی اپنے مقربین کے لئے نام تجویز فرمائے ہوئے ہیں اور وہ نام یہ ہیں۔نبی ، صدیق ، شہید اور صالح ان میں سے نبی ایک خاص درجہ ہے۔اور جو یہ نام پا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے خاص الخاص انسانوں میں سے ہو جاتا ہے۔جس طرح بادشاہوں کے بھی کچھ لوگ مقرب ہوتے ہیں جن سے وہ اپنے راز کی باتیں کرتے اور بڑے بڑے امور کی ان کو پیش از وقت اطلاع دے دیتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ جن کو اپنے راز کی باتیں بتاتا اور آئندہ ہونے والے امور کی اطلاع بخشتا ہے وہ نبی ہوتے ہیں۔نبی ہو نا خدا تعالیٰ کے قرب کا آخری درجہ پاتا ہے اور امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانا نبی ہونے کی علامت ہے۔جس طرح بادشاہ جب اپنے کسی خاص آدمی سے مشورہ کرتا اور اس سے اپنے راز کی باتیں کہتا ہے تو لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ بادشاہ کا خاص وزیر ہے۔اسی طرح جب ایک انسانی خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پاکر لوگوں کو بتاتا ہے اور وہ پوری ہو جاتی ہیں تو وہ جان جاتے ہیں کہ یہ کسی انسان کا کام نہیں کہ غیب کی خبریں بتائے۔اس لئے یہ جو بات بتاتا ہے خدا ہی کی بتائی ہوئی بتاتا ہے پس یہ خدا کا نبی ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ نبی کے لئے کتاب کا لانا ضروری ہے وہ تاریخ کا انکار کرتا ہے اور اسے ہندوؤں ، یہودیوں اور عیسائیوں کے بہت سے انبیاء کو رد کرنا پڑے گا۔کیونکہ ان میں ایسے نبی آئے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے۔اور اگر کتاب سے الہامات کا مجموعہ مراد ہے تو ایسی