انوارالعلوم (جلد 3) — Page 115
ر العلوم جلد ۳ ۱۱۵ انوار خلافت زیادہ جوش سے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ تم میں یہ کمی ہے یہ نقص ہے یہ کمزوری ہے لیکن تم ہی دنیا میں ایک ایسی جماعت ہو جس کا کوئی نمونہ نہیں اور تمہیں وہ ہو جو صحابہ کا پورا پورا نمونہ ہو۔اب کوئی اندھا ہی ہو گا جو یہ کہے کہ تم صحابہ کے رنگ میں رنگین نہیں ہو۔گو اس وقت دنیا کی نظروں میں تم غریب اور کمزور ہو مگر خدا کی نظر میں تم بہت طاقتور ہو۔دنیا کی نظروں میں ذلیل ہو لیکن خدا کے حضور تمہارا بہت بڑا درجہ ہے اور بہت عزت رکھتے ہو۔اس لئے وہ دن آ رہے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کی نظروں میں بھی کامیاب اور با مراد کر دے گا اور دنیا اپنی آنکھوں سے تم میں جماعت احمد کی پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لے گی۔