انوارالعلوم (جلد 2) — Page 358
۳۵۸ کہہ دے کہ حضرت مسیح موعودؑ کی تحریروں میں شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی عقیدہ ظاہر کیا گیا ہے۔تریاق القلوب اور رافع البلاء (جسے ریویو میں بھی شائع کیا گیا تھا) دونوں موجود ہیں۔دونوں کی عبارتوں میں اختلاف موجود ہے۔ایک شخص ان دونوں کتابوں کی عبارتیں حضرت صاحب کے سامنے پیش کرتا ہے اور آپ ان میں تناقض تسلیم کرتے ہیں مگر باوجود اس کے آج ہمیں یہ بتلایا جاتا ہے کہ دعوی ٰمسیحیت کے بعد حضرت کا ایک ہی اعتقاد رہا ہے اگر ایک ہی اعتقاد تھا تو کیوں تریاق القلوب میں لکھتے ہیں کہ میں مسیح سے افضل نہیں ہو سکتا بلکہ یہ ایک جز ئی فضیلت ہے جو غیرنبی کونبی پر حاصل ہو سکتی ہے۔لیکن دافع البلاء میں یہ تحریر فرماتے ہیں کہ میں تمام شان میں اس سے بڑھ کر ہوں۔کیا یہ دونوں باتیں ایک ہیں ؟ کیا ان میں کوئی تناقض نہیں؟ آخر یہ دونوں عبارتیں اردو زبان میں لکھی ہوئی ہیں کسی غیر زبان میں نہیں کہ ان کا سمجھنا مشکل ہو – ہندوستان کے کروڑوں آدمی ان کو سمجھ سکتے ہیں۔کروڑوں آدمیوں کی آنکھ میں کھو کر خاک جھونکی جاسکتی ہے اور پھر غضب تو یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ خود حضرت مسیح موعود ؑفرماتے ہیں کہ دونوں عبارتوں میں تناقض ہے۔کہا جاتا ہے کہ نہیں کوئی تناقض نہیں۔ان عبارتوں پر یہ اعتراض تو ہو سکتا ہے کہ اس جگہ نبوت کا تو سوال نہیں اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ گو تناقض ہے لیکن تریا ق القلوب ناسخ ہے منسوخ نہیں اور جو کچھ اس میں لکھا ہے وہی قابل اعتبار ہے لیکن یہ کہنا ہرگز درست نہیں کہ مذکورہ بالا دونوں تحریروں میں کوئی اختلاف نہیں۔مگر یہ دونوں سوال بھی بالکل صاف ہیں اور ان کا جواب نہایت سہل ہے۔سوال اول یعنی اس امر کے جواب کہ یہاں تو افضلیت کا سوال ہے نہ کہ نبوت و غیر نبوت کا۔دو ہیں۔(1) اول یہ کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک شخص ایک نبی سے افضل بھی ہو اور پھر نبی نہ بنے کیونکہ جب وہ اپنی تمام شان میں ایک نبی سے افضل ہو گیا تو نہایت ظلم ہے کہ اسے اس درجہ سے محروم رکھا جائے جو دوسرے شخص کو دیا گیا ہے۔(۲) دوم یہ کہ حضرت مسیح موعودؑ نے تریاق القلوب میں مسیح کلی طور پر افضل نہ ہونے کی یہ وجہ بیان فرمائی ہے کہ غیرنبی کو نبی پر فضیلت نہیں ہو سکتی اور یاد رہے کہ تریاق القلوب کےوقت آپ محدثیت والی نبوت کے قائل تھے اور اس نبوت کا جو جز ئی ہوتی ہے دعویٰ کر چکے تھے مگر باوجود اس دعوی ٰکے کہ آپ محدثیت کی نبوت کے وارث ہیں اور آپ کو وہ نبوت حاصل ہے) آپ اپنے آپ کو مسیح سے افضل نہیں سمجھتے تھے کیونکہ محد ثیت کی نبوت صرف ایک جز ئی نبوت