انوارالعلوم (جلد 2) — Page 229
۲۲۹ اللہ کی ضروریات پڑھا کہ آپ نبی نہیں تھے جس طرح بعض عیسائی سارا قرآن شریف پڑھ جاتے ہیں تو انہیں کوئی بھی اچھی بات معلوم نہیں ہوتی۔اسی طرح ان کے ساتھ ہوا۔اب میرا ارادہ کچھ آدمی مقرر کرنے کا ہے جو ایک مکمل رسالہ اس مضمون پر لکھیں۔سلسلہ کی ضروریات : حضرت مسیح موعودؑکے زمانہ کی ایک بڑی چیز منارۃ المسیح ہے۔آپ نے اس کے متعلق فرمایا ہے کہ جب یہ مکمل ہو جائے گا تو خدا تعالیٰ کی بڑی برکتیں نازل ہوں گی۔اس کی تعمیر کے لئے چندہ کی اپیل نہیں کی گئی میں نے کہا جب ہم اس کو بنائیں گے تو یہ خود اپنی اپیل کرے گا یعنی لوگ اسے دیکھ کر خود بخود چندہ دیں گے۔قادیان کی جماعت نے مختلف طور پر پانچ سو روپیہ کے قریب اس کے لئے چندہ دیا ہے۔میں نے کوئی اعلان نہیں کیا تھا مگر انہوں نے خود ہی یہ روپیہ فراہم کر دیا ہے اس پر دو ہزار کے قریب روپیہ خرچ ہوا ہے اس لئے باقی کے پندرہ سوکے پورا کرنے کے لئے تمہیں فکر کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ جو یہاں کام ہو رہے ہیں ان کے لئے کسی اور نے تو چندہ دینا نہیں۔غیروں کو ہم نے خود ہی چھوڑ دیا ہے اور کچھ اپنے بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ان کاموں کے لئے بھی تمہیں ہی فکر کرنی چاہئے۔صدر انجمن کے ماتحت مختلف کام ہو رہے ہیں۔دو مدرسے ہیں‘ ایک ہائی سکول اور ایک احمدیہ سکول جن میں تمہارے بچے پڑھتے ہیں۔ایک لنگرہے جو مہمان یہاں ٹھہرتے ہیں اس میں سے انہیں خوراک دی جاتی ہے۔ان کے علاوہ اور بھی کئی کام ہیں ترقی اسلام کے خرچ کا اندازہ آئندہ سال کے لئے ۲۴ہزار روپیہ لگایا گیا ہے۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ ولایت کے لئے انگریزی ترجمہ قرآن شریف کا ہو رہا ہے جو چھپنا بھی شروع ہو گیا ہے اور سورہ فاتحہ کے پروف آچکے ہیں۔پہلے سپارے کا ترجمہ ہو چکا ہے اس کے چھاپنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔پھر ولایت میں تبلیغ شروع ہے اور کم از کم چھ سو روپیہ ماہوار خرچ کی ضرورت اس کے لئے ہوگی کیونکہ میرا ارادہ ایک اور آدمی بھی وہاں بھیجنے کا ہے اور انگریزی میں ٹریکٹ بھی شائع کئے جائیں گے۔پھر ماریشس افریقہ کے پاس ایک جزیرہ ہے جہاں کے بہت سے انگریز قبیلے مسلمان ہونے کے لئے تیار ہیں وہاں ایک آدمی بھیجا جائے گا خط و کتابت ہو رہی ہے۔پھر ٹریکٹوں کا سلسلہ ہے۔بنگال میں ایک ٹریکٹ شائع کیا گیا تھا کئی مہینے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کے متعلق سوالات پوچھنے والوں کے خطوط آرہے ہیں پھر صدر انجمن مقروض ہے اس کا قرضہ دور کرنا ہے اور آئندہ کے اخراجات کے لئے بھی اس کو روپیہ کی ضرورت ہے۔یہ سب سلسلہ کی