انوارالعلوم (جلد 2) — Page 139
انوار العلوم جلد ۲ ۱۳۹ تحفة الملوك اس کے علاوہ کل مذاہب باطلہ پر حضرت مسیح موعود نے اس طرح حجت قائم کی ہے کہ بڑے زور سے اعلان کیا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں اسلام کے غلبہ کے لئے مبعوث کیا ہے اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ سچا مذہب وہی ہے جو اپنے ساتھ نشانات رکھتا ہو اور جو ہر وقت اللہ تعالٰی کے تعلق کا ثبوت دے سکے اور میں دعوی کرتا ہوں کہ اسلام اپنے اندر یہ شان رکھتا ہے کہ ہر وقت تازہ سے تازہ نشان دکھائے اس لئے جس شخص کو اسلام کی صداقت میں شک ہو وہ میرے مقابلہ کے لئے آئے۔ میں اس پر تازہ نشانات کے ساتھ اتمام حجت کرونگا اور اگر کوئی اور شخص کسی اور مذہب کی صداقت کا مدعی ہے تو اسے بھی چاہئے کہ میرے مقابلہ پر اپنے مذہب کی صداقت کا کوئی نشان دکھائے جو ایسی شان رکھتا ہو کہ اسے انسان کی بناوٹ نہ کہا جاسکے اور آپ نے بڑے زور سے فرمایا L کرامت گرچه بے نام و نشان است است بنگر ز غلمان بیا محمد مگر با وجود بار بار کے اعلان کے کسی مذہب کے پیروؤں کو جرات نہ ہو سکی کہ اپنے مذہب کی زندگی کا ثبوت دیں اور سب لوگ اس مقابلہ سے جی چرا گئے اور اس طرح اسلام کا سب ادیان پر غلبہ ہوا میں اس اصل پر مفصل گفتگو کر آیا ہوں کہ سچاند جب دہی ہو سکتا ہے جس کا مدار قصوں پر ہی نہ ہو بلکہ وہ اپنے ساتھ تازہ نشانات رکھتا ہو اور یہ وہ معیار ہے جسے حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کے سامنے پیش کیا اور کوئی مذہب بھی اس معیار پر پورا نہ اتر سکا سوائے اسلام کے پس مسیح موعود کی ذات سے وہ وعدہ پورا ہوا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (است: ۱۰) پنجاب میں ایک جماعت ہے جو سکھوں کے نام سے مشہور ہے اور گورنمنٹ برطانیہ کی سپاہ میں ان کا بہت سا حصہ ہے اور بہادری میں خاص طور پر مشہور ہے اس پر بھی ایک خاص رنگ میں آپ نے اتمام حجت کیا اور خود انہی کی کتب سے ثابت کر دیا کہ باو انا تک صاحب جو اس فرقہ کے بانی ہیں مسلمان تھے اب یہ مذہب زیادہ تر ہندوؤں میں مل گیا تھا اور بالکل انہیں کی رسومات کا پابند تھا لیکن آپ کے زبردست دلائل کا یہ اثر ہوا کہ ہندوؤں میں جذب ہونے کا جو میلان ان میں پیدا ہو رہا تھا یکلخت رک گیا اور اب ان میں سے بہت سی سعید روحیں اسلام کی طرف مائل ہیں اور سکھوں میں سے کئی اسلام بھی لاچکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ عنقریب ان میں سے ایک کثیر گروہ