انوارالعلوم (جلد 2) — Page 526
نزول المسیح صفحہ ۵۱ روحانی خزائن جلد۱۸ صفحہ ۴۲۷) (۲۰) میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے۔میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمد ی نبوت کا کامل انعکاس ہے۔“ (نزول المسیح صفحہ ۵ حاشیه روحانی خزائن جلد ۸ ا صفحہ ۳۸۱) (۲۱) ایسا ہی خداتعالی نے اور اس کے پاک رسول نے بھی مسیح موعود کا نام نبی اور رسول رکھا ہے۔اور تمام خدا تعالی کے نبیوں نے اس کی تعریف کی ہے۔اور اس کو تمام انبیاء کی صفات کاملہ کامظهر ٹهہرایا ہے۔(نزول المسیح صفحہ ۵۰ روحانی خزائن جلد ۸ صفحہ ۴۲۶) (۲۲) اس فیصلہ کے کرنے کے لئے خدا آسمان سے قرنا میں اپنی آواز پھونکے گا۔وہ قرنا کیا ہے؟ وہ اس کانبی ہو گا۔“ (چشمہ معرفت صفحہ ۳۲۸، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۳۴) (۲۳) اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسیٰ ابن مریم کہلایا۔چونکہ مریم ایک امتی فرد ہے اور عیسیٰ ایک نبی ہے پس میرا نام مریم اور عیسیٰ رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں امتی بھی ہوں۔اور نبی بھی۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم - روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ۳۶۱) (۲۴) ” خدا نے نہ چاہا کہ اپنے رسول کو بغیر گواہی چھوڑے۔۔۔۔۔۔۔قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچاخدا وہی ہے جس نے قاریان میں اپنا رسول بھیجا۔( دافع البلاء صفحہ ۱۳ تا ۱۵، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۲۹-۲۳۰-۲۳۱) (۲۵) ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کر تا ہے۔اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا۔حالانکہ ایساجواب صحیح نہیں ہے۔( ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۲، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۰۶) (۲۶) ” میں جبکہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پاکر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیو نکر انکار کر سکتا ہوں۔( ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۶ ، روحانی خزائن جلد ۱۸، صفحہ ۲۱۰) (۲۷) اس واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمدﷺ اور احمد سے مسمی ہو کر میں رسول بھی ہوں۔اور نبی بھی ہوں۔“ (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۳۱) (۳۸) میں خدا کے علم کے موافق نبی ہوں۔\" (آخری خط حضرت اقدس مندرجہ اخبار عام ۲۶ مئی ۹۰۸ ۱ء بحوالہ بدر اا جون ا۹۰۸ صفحہ ۱۰) (۲۹)\" میں صرف اس وجہ سے نبی کہلا تا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنی ہیں