انوارالعلوم (جلد 26) — Page 619
انوار العلوم جلد 26 619 پیغامات عورتوں سے بھی کمزور تر لوگوں کا خیال رکھے اور ان کا حقیقی اور دائمی مرکز ان کو پھر دلا دے اور سینکڑوں سال کے لئے ان کو وہاں بسا دے اور پر امن اور روحانی ذرائع سے تمام دنیا کے احمدیوں کو وہاں کھینچ کھینچ کر لائے اور ایک لمبے عرصہ تک ان کو خوشیاں دکھائے۔اُس کی طاقت میں سب کچھ ہے لیکن ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ایسا ہی کرے اور آپ لوگوں کو نیکی اور تقوی کے ساتھ اپنی تمام زندگی بسر کرنے کی توفیق بخشے۔خدا تعالیٰ کا فضل جذب کرنے اور اس کی رحمت کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ضرورت ہے کہ آپ لوگ نیکی پر ثبات اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں اور گریہ وزاری سے کام لیں۔خدا تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے۔بعض دفعہ چھوٹے بچوں کی دعاسنی جاتی ہے۔بعض دفعہ عورتوں کی دعاسنی جاتی ہے اور بعض دفعہ مردوں کی دعاسنی جاتی ہے۔نیوہ کے لوگوں پر جب عذاب آیا اور انہوں نے اس کے آثار دیکھے تو ان کے مرد اور عورتیں اور بچے سب میدان میں جمع ہو گئے اور انہوں نے بلبلا بلبلا کر دعائیں کرنی شروع کر دیں۔مردوں نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لیے اور عورتوں نے اپنے دودھ پیتے بچوں کو الگ پھینک دیا اور انہیں دودھ پلانا بند کر دیا اور اس قدر دعائیں کیں کہ آخر اللہ تعالیٰ کا فضل جوش میں آگیا اور اس نے آنے والا عذاب ان سے دور کر دیا۔اگر قادیان کی عورتیں بھی اپنے بچے پھینک کر دعاؤں میں لگ جائیں اور مرد بھی دعاؤں اور گریہ و زاری سے کام لیں تو ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل نازل فرمادے گا اور ہماری تمام مشکلات کو دور کر دے گا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ آپ کو اسلام اور احمدیت کا جھنڈا بلند رکھنے کی توفیق بخشے۔نیکی اور تقویٰ میں دوسروں کیلئے نمونہ بنائے اور احمدیت کا سچا اور مخلص خادم بننے کی توفیق عطا کرے۔آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ مرزا محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی "23-11-1960 تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 731 تا 734 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )