انوارالعلوم (جلد 26) — Page 618
انوار العلوم جلد 26 618 پیغامات فرمایا تم نے اس عورت کی محبت کا جو نظارہ دیکھا ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے اس سے بھی زیادہ محبت رکھتا ہے اور جب اس کا کوئی کھویا ہوا بندہ اسے واپس مل جاتا ہے تو اسے اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے جتنی اس عورت کو اپنے بچہ کے ملنے سے ہوئی ہے 19۔پس اس ارحم الراحمین خدا پر امید رکھو۔وہ عمریں بھی بڑھا سکتا ہے اور زمانہ کی طنابیں بھی کھینچ سکتا ہے۔وہ اپنی قدرت اور رحمت سے ہمیں قادیان میں بسا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ قادیان کو ہمیشہ اس شعر کا مصداق رکھے اور جلد ہی وہ وقت لائے کہ ہم سب کے سب کہہ اٹھیں زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارضِ حرم ہے وہ خدا جس نے یہو دیاں پر رحم کیا اور انہیں فلسطین میں لا کر بسا دیا وہ ہم پر بھی رحم کر سکتا ہے۔ہم غریب اور کمزور ہیں۔ہم 2300 سال تک صبر نہیں کر سکتے۔ہمارے لئے 13 ،14 سال بھی بہت ہیں اس کے بعد امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تفرقہ کو مٹادے گا اور دونوں ملکوں کو صلح اور محبت اور پیار کے ساتھ رہنے کی توفیق بخشے گا۔ہماری تو خواہش ہے کہ خدا تعالیٰ قادیان کو اتنا بڑھائے کہ وہ بیاس تک پھیل جائے اور ہماری عارضی جدائی دور ہو جائے اور ہمارا چہرہ خوشی سے پُر نور ہو جائے۔ابھی قادیان نے بہت ترقی کرنی ہے مگر اس کیلئے خدا ہی سامان کر سکتا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اس لئے آؤ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کے پھیلا نے کیلئے آخر دم تک جدو جہد کرنے کی توفیق بخشے۔وہ احکم الحاکمین بھی ہے اور ارحم الراحمین بھی ہے۔اس سے بعید نہیں کہ وہ ہماری تمام مشکلات کا خاتمہ کر دے۔ایک غزوہ میں صحابہ کے اونٹ بلک گئی تھے تو رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے ما يا رِفْقًا بِالْقَوَارِيْرَ - 20 یعنی شیشوں کا بھی خیال رکھو اور عورتوں کی طرف توجہ کرو تا کہ انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔مگر ہم تو اس وقت عورتوں سے بھی کمزور تر ہیں۔اگر صحابہ سے یہ کہا گیا تھا کہ عورتوں کا خیال رکھیں تو خدا تعالیٰ سے یہ کیوں عرض نہیں کیا جا سکتا کہ وہ