انوارالعلوم (جلد 26) — Page l
انوار العلوم جلد 26 39 تعارف کتب رکھیں آپ کی بھلائی اسی میں ہے۔اگر آپ ایمان نہ لائیں گے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔خدا زمین کے ہر ذرے سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو اسلام کا بول بالا کریں گے۔اپنی عمر ضائع نہ کریں۔آپ کا دین کی بات کو نہ مانا اور مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننا آپ کے اپنے لئے نقصان دہ ہے۔دن تھوڑے رہ گئے ہیں جلد سے جلد ایمان لا کر اپنا بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو ایمان عطا فرمائے اور دین و دنیا میں ایمان بخشے۔میں بوڑھا اور بیمار ہوں مگر آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول ہوں۔آپ میرے ماں کی طرف سے اور باپ کی طرف سے کوئی رشتہ دار نہیں مگر مجھے آپ سے ایسی محبت ہے جیسی اپنے عزیزوں سے۔میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو دین ودنیا میں نوازے اور ایمان عطا فرمائے۔اگر آپ ایمان لے آئے تو آپ کا مقام ثریا سے بلند ہوگا" جلسہ سالانہ قادیان 1961ء پر روح پرور پیغام میں فرمایا "اے عزیز و! بے شک جسمانی لحاظ سے ہم اس وقت آپ سے دُور ہیں مگر ہمارے دل آپ کے قریب ہیں اور ہمارے قلوب میں بھی وہی جذبات موجزن ہیں جو آپ کے دلوں میں پائے جاتے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہندوستان میں اپنے دین کے جھنڈے کو بلند رکھنے اور آستانہ حبیب پر ڈھونی رما کر بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائی۔مگر اے عزیز و! ابھی کام کا ایک وسیع میدان آپ لوگوں کے سامنے پڑا ہے جس کے لئے بے انتہاء خدمات اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔مالی قربانیوں کی بھی اور وقت کی قربانیوں کی بھی۔اس لئے ہمت سے کام لو اور اپنا قدم ہمیشہ آگے بڑھانے کی کوشش کرو۔اور غیر مسلم شرفاء کو اپنے عملی نمونہ سے اور لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ بھی اسلامی خوبیوں سے آگاہ کرتے رہو۔اور ہمیشہ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھو اور ایسے بلند اخلاق کا مظاہرہ کرو کہ وہ تمہیں انسانوں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے سمجھنے لگ جائیں" 8 ستمبر 1963ء کو احباب کے نام پیغام میں فرمایا: " یہ امر یا درکھو کہ ہماری عزت ہمارے اعلیٰ درجہ کے لباسوں اور بڑی بڑی جائیدادوں میں نہیں ہے یہ لباس تو چوڑھے اور چہار بھی پہن لیتے اور بڑی بڑی جائیدادیں پیدا