انوارالعلوم (جلد 26) — Page 381
انوار العلوم جلد 26 381 صحت کچھ خراب ہے تحریک جدید اس کا علاج لاہور میں کرا رہی ہے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے شفاء بھی دے اور پھر اپنے ملک میں کام کرنے کی توفیق بھی دے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں کے زنانہ کالج کی کئی لڑکیاں بھی احمدی ہو گئی ہیں اور ان جونو جوان احمدی ہوئے ہیں اُن کا بیشتر حصہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ہے۔اور ان میں سے ایک اور نوجوان جیسا کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے ربوہ آنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حکومت روک پیدا کر رہی ہے۔خدا کرے کہ وہ یہاں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے اور یہاں پہنچ کر اپنے ملک میں تبلیغ کرنے کے لئے کامیاب مبلغ بن جائے۔اس وقت تک وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے 351 تک پہنچ گئی ہے اور اس سال 54 افراد کی نئی بیعت آئی ہے۔امریکہ میں زیادہ تر حبشی لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور ان میں سے بعض نہایت ہی مخلص ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے اس سال اپنی سالانہ کا نفرنس میں تبلیغ کرنے اور وصیت کی تحریک کو ہر احمدی تک پہنچانے کا اقرار کیا ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور احمدیت کو جلد تر اس ملک میں پھیلائے۔اس وقت تک کچھ سفید آدمی بھی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں جن کی تعداد 13 ہے۔ان میں سے ایک کینیڈا کا ریٹائرڈ فوجی افسر ہے کینیڈا، امریکہ کا وہ حصہ ہے جو انگریزوں سے وابستہ ہے۔ایک عورت جو سفید فام لوگوں میں سے احمدی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور تبلیغ کا جنون رکھتی ہے اس نے ہمارے مبلغ شکر الہی صاحب سے شادی کر لی ہے۔اس کے والدین ابھی احمدی نہیں ہوئے۔دوست دعا کریں کہ وہ بھی احمدی ہو جائیں اور اس کے خاندان میں امن قائم ہو جائے۔ایک جہازوں کا کمانڈر بھی احمدی ہوا ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ سفید فام لوگوں میں بھی احمدیت پھیلنے لگ گئی ہے۔ایک حبشی نوجوان وہاں کی ایک اعلیٰ یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل بعد کی اطلاع ہے کہ لاہور کے ڈاکٹروں نے اس کی مرض کو تشخیص نہیں کیا اور چونکہ وہ بیماری فلپائن میں بہت ہوتی ہے اس لئے اسے واپس فلپائن بھجوا دیا گیا ہے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اسے کیا مرض ہے اور اس کا صحیح علاج ہو سکے۔