انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxx
انوار العلوم جلد 26 19 تعارف کتب ہے۔اس میں حضور نے سابق طریق کو جاری رکھتے ہوئے جماعت کے بیرونی مشنوں کی دینی خدمات اور اس کے اثمار کا ذکر فرمایا۔تقریر کے آغاز پر آپ نے دورانِ سال طبع ہونے والی بعض مطبوعات کے ذکر کے ساتھ ریویو آف ریلیجنز اور الفضل کی توسیع کی طرف توجہ دلائی۔تبلیغی سرگرمیوں میں سب سے پہلے حضور نے فلپائن کی مختصر تاریخ بیان فرمائی کہ اس علاقہ میں حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمان پہنچے تھے۔بعد میں اسے پین اور پرتگال نے فتح کیا تو اسے جبر عیسائی بنا دیا گیا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ شروع ہو چکی ہے۔حضور نے مزید فرمایا کہ برٹش بور نیو میں جماعتی مخالفت کے باوجود احمدی احباب نے استقامت دکھلاتے ہوئے جماعت کے پیغام کو نہ صرف پھیلانے کا بیڑا اٹھایا ہے بلکہ مسجد بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔حضور نے امریکہ ، انگلستان، جرمنی ، سوئٹزر لینڈ ، سکنڈے نیویا، مشرقی افریقہ، ماریشس اور سیلون میں احمدیت کی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر فرمایا۔تبلیغی سرگرمیوں کے ایمان افروز تذکرہ کے بعد حضور نے بعض اہم امور جیسے تحریک جدید، وقف جدید، زراعت، قادیان کی طرف واپسی کا ذکر فرمایا اور 1953ء کی مخالفت کے بیان میں یہ ایمان افروز واقعہ سنایا کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک افسر ربوہ آیا تا اسلحہ کا کوئی ذخیرہ تلاش کر سکے۔ربوہ قیام کے دوران اس نے ایک نوجوان کے متعلق سوچا کہ یہ بیوقوف سا ہے، تعلیم بھی نہیں ہے یہ مجھے اسلحہ خانہ کے متعلق بتادے گا۔جب اس نے اس نوجوان سے ربوہ میں موجود اسلحہ خانہ کے بارے میں پوچھا تو وہ نو جوان اُسے ایک مسجد میں لے گیا جہاں درس القرآن ہور ہا تھا اور کہا یہ ہماری لڑائی کی تیاری ہے۔حضور نے فرمایا یہ نو جوان بظاہر ایک بیوقوف لگتا تھا مگر ہے بہت ذہین اور عظمند۔کیونکہ قرآن ہی ہمارا ہتھیار ہے۔