انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxix
انوار العلوم جلد 26 18 تعارف کتب بھی نیکی پیدا ہو جائے۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قرآن کریم میں یہی خوبی بیان کی گئی ہے کہ آپ اپنے اہل و عیال کو ہمیشہ نماز وغیرہ کی تلقین کرتے رہتے تھے۔یہی اصل خدمت آپ لوگوں کی ہے۔آپ خود بھی نماز اور ذکر الہی کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔جب تک جماعت میں یہ روح بیدار ہے اور لوگوں کے ساتھ خدا کے فرشتوں کا تعلق قائم رہے اور اپنے اپنے درجہ کے مطابق کلامِ الہی ان پر نازل ہوتا رہے اُسی وقت تک جماعت زندہ رہتی ہے کیونکہ اس میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی آواز سن کر اسے لوگوں تک پہنچاتے ہیں" حضور نے اس میں تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کے حوالہ سے غیر ممالک میں مساجد بنانے کے لئے مالی قربانی کی تحریک فرمائی اور یورپ میں تبلیغ کے نتیجہ میں جو پھل مل رہے ہیں ان کا بھی ذکر فرمایا۔(13) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958ء جلسہ سالانہ 1958ء کے پہلے روز مؤرخہ 26 دسمبر کو حضرت خلیلة اسبیع الثانی نے مختصر افتتاحی خطاب فرمایا۔تقریر کے آغاز پر حضور نے اپنی بیماری اور علاج کی تفصیل بتلائی۔بعد ازاں جماعت کی دینی خدمت اور جماعت میں تنظیم کو سراہا کہ ایک وقت تھا کہ قادیان میں بہشتی مقبرہ کی حفاظت کے لئے نو جوانوں کی ضرورت تھی تو مجھے باہر سے خدام منگوانے پڑے تھے۔ایک رات میں معائنہ کے لئے بہشتی مقبرہ چلا گیا تو ایک زمیندار نو جوان نے مجھے روک لیا اور کہا کہ آپ آگے نہیں جاسکتے۔اپنا بیج یا بلا یا کارڈ دکھلائیں۔بعض دوستوں نے اس نوجوان سے کہا بھی ، یہ خلیفہ اسیح ہیں۔اُس نوجوان نے کہا کہ مجھے حکم ہے کہ بغیر کارڈ کے کسی کو آگے نہ جانے دوں۔حضور نے اس واقعہ کوسراہا۔(14) متفرق امور حضرت مصلح موعود کی یہ تقریر جلسہ سالانہ 1958ء کے درمیانے دن 27 دسمبر کی